ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کیا راہل اور پرینکا کے "سافٹ ہندتو" سے ناراض ہیں ششی تھرور ، بتایا لوک سبھا الیکشن میں کیوں ہاری کانگریس ؟

لوک سبھا انتخابات 2019 میں بی جے پی سے کانگریس کی کراری شکست کے بعد پارٹی کے لیڈر ششی تھرور نے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کی تشہیری مہم پر سوالات اٹھائے ہیں ۔

  • Share this:
کیا راہل اور پرینکا کے
کیا راہل اور پرینکا کے سافٹ ہندتو سے ناراض ہیں ششی تھرور

لوک سبھا انتخابات 2019 میں بی جے پی سے کانگریس کی کراری شکست کے بعد پارٹی کے لیڈر ششی تھرور نے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کی تشہیری مہم پر سوالات اٹھائے ہیں ۔ کیرالہ کے ترووننت پورم سے مسلسل تیسری مرتبہ ممبر پارلیمنٹ منتخب کئے گئے تھرور نے کہا کہ کانگریس کو سافٹ ہندوتو کا نقصان ہوا ہے ۔ ساتھ ہی کانگریس نے کم از کم انکم اسکیم ( نیائے ) کی شروعات تو زور و شور سے کی ، لیکن اس کو عوام تک پہنچانے میں ناکام رہی ۔ ہم عوام تک اس اسکیم سے ہونے والے فائدے کے میسیج کو نہیں پہنچا پائے ۔


تھرور نے کانگریس صدر راہل گاندھی کی سافٹ ہندوتو کی پالیسی کی تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور دیگر مخالف پارٹیوں کو ہندوستان کے ہندتوا کے تصور کو چیلنج کرنا ہوگا ، جس نے نہرووادی مذہبی غیر جانبداری کے نظریہ پر تقریبا جیت حاصل کرلی ہے ۔


لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی کراری ہار کے بعد راہل گاندھی کے پارٹی صدر کے عہدہ سے استعفی دینے پر بضد رہنے کی خبروں پر بھی ششی تھرور نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ راہل کو استعفی نہیں دینا چاہئے ۔ اس مشکل وقت سے کانگریس کو باہر نکالنے کیلئے وہی سب سے موزوں شخص ہیں ۔ کانگریس الیکشن میں ہاری ضرور ہے ، لیکن اس کو ختم مان لینا بہت جلدبازی ہوگی ۔ ملک کی سب سے قدیم پارٹی ابھی سرگرم ہے اور اپنی موجودگی بنائے ہوئے ہے ۔


ششی تھرور نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی کے پاس ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنے کا وقت بالکل بھی نہیں ہے ۔ اب اس کو آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہوجانا چاہئے ۔
First published: May 29, 2019 09:14 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading