ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی میں عآپ سے اتحاد نہیں کرے گی کانگریس، سبھی سیٹوں پر اتارے گی امیدوار

دہلی کانگریس کی صدر اور تین مرتبہ وزیر اعلی رہ چکیں شیلا دکشت نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے لیڈرو ں کی متفقہ رائے ہے کہ پارٹی کو اکیلے ہی الیکشن لڑنا چاہئے اور عام آدمی پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں کیا جائے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 05, 2019 02:53 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دہلی میں عآپ سے اتحاد نہیں کرے گی کانگریس، سبھی سیٹوں پر اتارے گی امیدوار
راہل گاندھی اور شیلا دکشت

آئندہ عام انتحانات میں متحد ہوکر اپوزیشن کے الیکشن لڑنے کو آج اس وقت بڑا دھچکا پہنچا جب دہلی کانگریس نے عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے سے صاف طورپرانکار کرتے ہوئے اکیلے ہی میدان میں اترنے کا اعلان کر دیا۔

دہلی کانگریس کی صدر اور تین مرتبہ وزیر اعلی رہ چکیں شیلا دکشت نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے لیڈرو ں کی متفقہ رائے ہے کہ پارٹی کو اکیلے ہی الیکشن لڑنا چاہئے اور عام آدمی پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں کیا جائے گا۔

کانگریس صدر راہل گاندھی کی دہلی کے پارٹی لیڈرو ں کے ساتھ تقریباً دو گھنٹے تک چلنے والی میٹنگ کے بعد شیلا دکشت نے یہ اعلان کیا۔ سابق وزیر اعلی دہلی کانگریس کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے لئے تیار نہیں تھیں۔

وہیں، اروند کیجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی دہلی کی سات لوک سبھا سیٹوں میں سے چھ پر ہفتہ کے روز امیدوار کا اعلان کرچکی ہے ۔ اس کے باوجود پارٹی نے کہا تھا کہ کانگریس کی طرف سے کوئی تجویز آنے پر غور کیا جائے گا۔




سال2014 کے عام انتخابات میں دہلی کی تمام سات سیٹوں پر بی جے پی کامیاب ہوئی تھی جب کہ اس سے پہلے 2009میں تمام سیٹیں کانگریس نے جیتی تھیں۔ سال2015 کے دہلی اسمبلی الیکشن میں کانگریس کا پوری طرح صفایا ہوگیا تھا، بی جے پی صرف تین سیٹیں جیت سکی تھی جب کہ عام آدمی پارٹی نے 70میں سے 67سیٹو ں پرکامیابی حاصل کی تھی۔
First published: Mar 05, 2019 01:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading