ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کانگریس کے منشور میں ملک سے بغاوت کے قانون کو ختم کرنے اور افسپا میں ترمیم کا وعدہ

کانگریس کے انتخابی منشور کا عنوان ہے: کانگریس ول ڈلیور۔ یعنی ہم نبھائیں گے۔

  • Share this:
کانگریس کے منشور میں ملک سے بغاوت کے قانون کو ختم کرنے اور افسپا میں ترمیم کا وعدہ
کانگریس نے انتخابی منشور جاری کر دیا

کانگریس پارٹی نے عام انتخابات 2019 کے لئے اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔ منشور میں فوج کی جدیدکاری، رائٹ ٹو فری ہیلتھ کئیر اور آلودگی کے مسئلہ پر بھی کانگریس نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اس پر کام کرے گی۔ کانگریس کے انتخابی منشور کا عنوان ہے: کانگریس ول ڈلیور۔ یعنی ہم نبھائیں گے۔


اس کے ساتھ ہی کانگریس نے ملک سے بغاوت کے قانون ختم کرنے اور شمال مشرقی ریاستوں میں سلامتی دستوں کو خصوصی اختیارات دینے والے مسلح افواج خصوصی اختیارات قانون( افسپا) میں ترمیم کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس نے منشور میں لکھا ہے کہ ملک سے غداری کے جرم کو ڈیفائن کرنے والی تعزیرات ہند کی دفعہ 124 اے کا بہت غلط استعمال کیا گیا ہے۔ کانگریس پارٹی اگر اقتدار میں آتی ہے تو اس دفعہ کو ختم کر دیا جائے گا۔


کانگریس نے ساتھ ہی وعدہ کیا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد وہ بغیر بھید بھاؤ کے انسداد بدعنوانی قانون کو نافذ کرے گی۔ ساتھ ہی رافیل سمیت گزشتہ پانچ سال میں بی جے پی حکومت کے ذریعہ کئے گئے سودوں کی جانچ کی جائے گی۔


کانگریس نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ان وجوہات اور حالات کی بھی جانچ کرے گی جس کے تحت پچھلے پانچ سال میں کئی بدعنوانوں اور گھوٹالہ بازوں کو ملک چھوڑنے کی اجازت دی گئی ہے۔ انہیں واپس لا کر ان پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
First published: Apr 02, 2019 04:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading