اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بلبیر جاکھڑ کے بیٹے کا عآپ پر الزام: 6 کروڑ میں دیا میرے والد کو ٹکٹ، امیدوار نے کیا مسترد

    اروند کیجریوال: فائل فوٹو

    اروند کیجریوال: فائل فوٹو

    عام آدمی پارٹی کے مغربی دلی سے امیدوار بلبیر جاکھڑ کے بیٹے ادے جاکھڑ نے پارٹی پر پیسے لے کر ٹکٹ بیچنے کا الزام لگایا ہے۔ ادے جاکھڑ نے دعویٰ کیا کہ عام آدمی پارٹی نے ان کے والد کو 6 کروڑ روپئے میں لوک سبھا کا ٹکٹ بیچا ہے

    • Share this:
      عام آدمی پارٹی کے مغربی دلی سے امیدوار بلبیر جاکھڑ کے بیٹے ادے جاکھڑ نے پارٹی پر پیسے لے کر ٹکٹ بیچنے کا الزام لگایا ہے۔ ادے جاکھڑ نے دعویٰ کیا کہ عام آدمی پارٹی نے ان کے والد کو 6 کروڑ روپئے میں لوک سبھا کا ٹکٹ بیچا ہے۔ حالانکہ بلبیر نے اپنے بیٹے کے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔

      ادے جاکھڑ نے ہفتہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔ انہوں نے الزام لگایا’ میری پڑھائی کے لئے پیسے نہیں دے رہے ہیں لیکن جب ٹکٹ پانے کی بات ہوئی تو چھ کروڑ روپئے کیجریوال کو دے دئیے۔ انہوں نے کیجریوال سے مغربی دلی کا ٹکٹ خریدا‘۔

      ادے جاکھڑ نے کہا’ جس شخص کی کوئی سیاسی تاریخ نہیں رہی۔ ان کو پارلیمنٹ میں جانے کا ٹکٹ دے دیا گیا۔ دلی والے ووٹ کرنے سے پہلے 10 بار ضرور سوچیں‘۔

      عآپ امیدوار نے الزام کو کیا مسترد

      اپنے بیٹے کے الزام پر عآپ امیدوار بلبیر جاکھڑ نے کہا ’’ وہ( ان کا بیٹا) اپنی پیدائش سے ہی اپنے ننیہال میں رہتا ہے۔ میں نے اپنی بیوی کو 2009 میں ہی طلاق دے دیا تھا۔ وہ ( اہلیہ) میرے ساتھ 6-7 مہینے تک ہی رہی ہیں۔ طلاق کے بعد میرے بیٹے کی کسٹڈی بیوی کے پاس ہی ہے‘‘۔ عآپ امیدوار نے کہا’ میں اس الزام کی مذمت کرتا ہوں۔ میں نے اپنی امیدواری کو لے کر کبھی اپنے بیٹے سے چرچا نہیں کی۔ میں اپنے بیٹے سے کبھی کبھی ہی بات کرتا ہوں‘‘۔



      First published: