ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اعلیٰ ذات ریزرویشن بل: لوک سبھا میں پاس، آج راجیہ سبھا میں مودی حکومت کا امتحان

لوک سبھا میں اپوزیشن سمیت تقریبا سبھی پارٹیوں نے 124 واں آئینی ترمیمی بل کی حمایت کی۔

  • Share this:
اعلیٰ ذات ریزرویشن بل: لوک سبھا میں پاس، آج راجیہ سبھا میں مودی حکومت کا امتحان
فائل تصویر PTI Photo/Manvender Vashist

اعلیٰ ذات کے اقتصادی طور پر پسماندہ لوگوں کو دس فیصد ریزرویشن دینے کے معاملہ میں آئینی ترمیمی بل 323 ووٹوں کے ساتھ  لوک سبھا میں پاس ہو گیا ہے۔ اس کی مخالفت میں 3 ووٹ پڑے۔ وہیں بدھ کو یہ بل راجیہ سبھا میں پیش کئے جانے کا امکان ہے جہاں حکومت کے پاس اکثریت نہیں ہے۔ ایسے میں بدھ کو بھی حکومت کاامتحان ہے۔


لوک سبھا میں اپوزیشن سمیت تقریبا سبھی پارٹیوں نے  124 واں آئینی ترمیمی بل کی حمایت  کی۔ ساتھ ہی حکومت نے دعوی کیا کہ قانون بننے کے بعد عدالتی جائزہ کی اگنی پریکشا میں بھی کھرا اترے گا کیونکہ اسے آئینی ترمیم کے ذریعے لایا گیا ہے۔

First published: Jan 09, 2019 08:18 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading