ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لوک سبھا اسپیکرکی بڑی کارروائی، کانگریس کے دواراکین پارلیمنٹ معطل، ایوان کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی

کانگریس کے دونوں اراکین پارلیمنٹ نے جس طرح سے ایوان کی کارروائی میں رخنہ اندازی کی، اس سے لوک سبھا اسپیکراوم برلاسخت ناراض ہیں۔

  • Share this:
لوک سبھا اسپیکرکی بڑی کارروائی، کانگریس کے دواراکین پارلیمنٹ معطل، ایوان کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی
لوک سبھا اسپیکراوم برلا کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ سے سخت ناراض

نئی دہلی: کانگریس اورکچھ دیگراپوزیشن جماعتوں نے مہاراشٹر کے سیاسی واقعات پرآج راجیہ سبھا میں زوردارہنگامہ کیا، جس کے سبب ایوان کی کارروائی پہلے دوبجے تک اور پھرپورے دن کےلئے ملتوی کرنی پڑی۔ ہنگامہ کی وجہ سے وقفہ صفراوروقفہ سوالات سمیت ایوان میں کوئی قانونی کام کاج نہیں ہوسکا۔ وہیں دوسری طرف مہاراشٹرمیں سیاسی گھمسان  لوک سبھا کے گلیارے تک پہنچ گیا۔ اس دوران ہنگامہ کرنے اورپوسٹرلہرانے کے سبب کیرلا کانگریس کے دو اراکین پارلیمنٹ ہبی ایڈن اورٹی این پرتاپن پرمعطل کرنے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔


دراصل پیرکوجیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، ویسے ہی کانگریس کے لیڈران ہنگامہ کرنے لگے۔ ہنگامے کے دوران کانگریس کے دوراراکین پارلیمنٹ  ہبی ایڈن اورٹی این پرتاپن بڑے بڑے پوسٹرلے کروہیل میں آگئے۔ اسپیکرکے روکنے پربھی دونوں اراکین نہیں مانیں، جسکے بعد ایوان کی کارروائی دوبجے تک کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔ ذرائع کے مطابق کیرلا کے دونوں اراکین پارلیمنٹ نے جس طرح سے ایوان کی کارروائی میں رخنہ اندازی کی، اس سے لوک سبھا اسپیکرسخت ناراض ہیں۔ دوسری طرف دونوں اراکین پارلیمنٹ اپنے موقف پرقائم ہیں اوراپنے کئے برتاؤ پرکسی طرح کا افسوس نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق، ایسے میں اسپیکرانہیں معطل کرسکتے ہیں۔ اس سے قبل دونوں اراکین پارلیمنٹ کواسپیکرنے مارشلوں کے ذریعہ باہرکرا دیا تھا۔


پارلیمنٹ احاطے میں مہاراشٹرکے موضوع پراحتجاج کرتے ہوئے سونیا گاندھی سمیت کانگریس کے لیڈران۔ تصویر: اے این آئی
پارلیمنٹ احاطے میں مہاراشٹرکے موضوع پراحتجاج کرتے ہوئے سونیا گاندھی سمیت کانگریس کے لیڈران۔ تصویر: اے این آئی


لنچ وقفہ کے بعد جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی اپوزیشن کانگریس، مارکسی کمیونسٹ پارٹی، ترنمول کانگریس اور ڈی ایم کے کے رکن اپنی اپنی جگہ پر کھڑے ہوگئے۔ ایوان میں کانگریس کے نائب لیڈر آنند شرما نے ضابطہ 267کے تحت مہاراشٹر کے معاملہ پربحث کرانے کی مانگ کی۔ ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نےکہا کہ اس معاملہ میں چیئرمین صبح ہی صورتحال واضح کرچکے ہیں۔ دوبارہ اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں قانونی کام کاج زیرالتوا ہےاوراسے پورا کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں زیرغورہےاورویسے بھی مہاراشٹر میں صدرراج سے متعلق موضوع کوابھی ایوان کی میزپرنہیں رکھا گیا ہے۔
First published: Nov 25, 2019 03:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading