ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اراکین پارلیمنٹ پارلیمانی ذمہ داریاں پوری کریں اورسیاسی جنگ باہرلڑیں: لوک سبھا اسپیکر کا اراکین پارلیمنٹ کوخط

لوک سبھا اسپیکرسمترا مہاجن نے اراکین پارلیمنٹ کو خط لکھ کر زیادہ سے زیادہ قانون سازی عمل میں تعاون کی اپیل کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 10, 2018 10:02 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اراکین پارلیمنٹ پارلیمانی ذمہ داریاں پوری کریں اورسیاسی جنگ باہرلڑیں: لوک سبھا اسپیکر کا اراکین پارلیمنٹ کوخط
لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن: فائل فوٹو

نئی دہلی:  لوک سبھا اسپیکرسمترا مہاجن نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے ایوان کے تمام ارکان سے درخواست کی ہے کہ 16 ویں لوک سبھا کے آخری سال میں زیادہ سے زیادہ قانون سازی کام مکمل کرانے میں اہم کردار ادا کریں اورسیاسی اورانتخابی جنگ کو ایوان سے باہر اپنے اپنے حلقوں میں لڑیں۔

لوک سبھا اسپیکر نے یہ خط تمام لوک سبھا کے ممبروں کو لکھ کر یہ درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب 16 ویں لوک سبھا کا آخری سال شروع ہوا ہے اور صرف تین سیشن بچ گئے ہیں۔ وقت کم ہے اورکام زیادہ۔  بنیادی طورپرمانسون اجلاس اورسرمائی اجلاس میں ہی لوک سبھا میں قانون سازی کے کام پر بحث اورکام کےلئے وقت دستیاب رہے گا۔

سمترا مہاجن نے کہا، ’’ہندوستان کے جمہوری اقدار، اصولوں کی نہ صرف پوری دنیا میں مثال دی جاتی ہے بلکہ یہ پوری دنیا کے لئےتحریک کا منبع بھی ہے۔ دنیا بھر کے لوگ ہمارے پارلیمانی عمل کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں۔ اجلاس کے عمل میں مسلسل رکاوٹ کھڑی کرنے سے ہماری جمہوریت کی صحیح تصویر پیش نہیں ہوگی ‘‘۔


 

First published: Jul 10, 2018 10:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading