உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آج کئی شہروں میں بند رہیں گے بینک ، 500 روپے کا نیا نوٹ آ گیا ، نوٹ تبدیل کرنے اور اے ٹی ایم سے نکالنے کی حد بھی بڑھی

    دو ہزار روپے کے بڑے نوٹ سے عام لوگوں کو ہو رہی پریشانیوں کے درمیان ریزرو بینک نے آج سے 500 روپے کے نئے نوٹوں کی تقسیم شروع کر دی ہے۔

    دو ہزار روپے کے بڑے نوٹ سے عام لوگوں کو ہو رہی پریشانیوں کے درمیان ریزرو بینک نے آج سے 500 روپے کے نئے نوٹوں کی تقسیم شروع کر دی ہے۔

    دو ہزار روپے کے بڑے نوٹ سے عام لوگوں کو ہو رہی پریشانیوں کے درمیان ریزرو بینک نے آج سے 500 روپے کے نئے نوٹوں کی تقسیم شروع کر دی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : دو ہزار روپے کے بڑے نوٹ سے عام لوگوں کو ہو رہی پریشانیوں کے درمیان ریزرو بینک نے آج سے 500 روپے کے نئے نوٹوں کی تقسیم شروع کر دی ہے۔ ریزرو بینک نے ایک بیان میں بتایا کہ پانچ سوروپے کے نئے نوٹ بینکوں میں پہنچ چکے ہیں اور اب اسے عام لوگوں کو دیا جا رہا ہے۔ وزارت خزانہ نے بتایا کہ پانچ سو روپے کے نئے نوٹو ں کی تقسیم شروع ہو گئی ہے۔

      دریں اثنا پیر کو گرونانك جینتی کی وجہ سے کئی ریاستوں میں بینک بند رہیں گے ۔ دہلی، اترپردیش ، مدھیہ پردیش ، جھارکھنڈ ، مغربی بنگال ، پنجاب ، ممبئی میں بینک بند رہیں گے۔جبکہ  بہار، اڑیسہ ، آندھرا پردیش اور تمل ناڈو میں بینک کھلے رہیں گے۔

      اس درمیان بینکنگ ذرائع نے بتایا کہ دہلی، ممبئی، لدھیانہ، چنئی جیسے بڑے شہروں میں 500 روپے کے نوٹ آج دوپہر بعد صارفین کو مہیا کرا دیے گئے جبکہ دور دراز کے دیہی علاقوں میں منگل سے 500 روپے کے نئے نوٹ ملنے لگیں گے۔  حکومت نے آٹھ نومبر کو پانچ سو روپے اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں کو بند کرکے ان کی جگہ پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نئے نوٹ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔  وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کل اس سلسلے میں کہا تھا کہ 500 روپے کے نئے نوٹوں کی پرنٹنگ جاری ہے اور یہ نوٹ آ رہے ہیں۔

      ادھر حکومت نے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں کوبند کئے جانے کے فیصلے سے لوگوں کو ہو رہی پریشانی کے پیش نظر اب بینکوں میں پرانے نوٹ تبدیل کرانے کی حد بڑھا کر 4500 روپے اور بینکوں سے ایک ہفتہ میں پیسہ نکالنے کی حد بڑھا کر 24 ہزار روپے کر دی ہے اور اے ٹی ایم سے روزانہ 2500 روپے نکالنے کی چھوٹ دی ہے۔ وزارت خزانہ نے آج دیر رات جاری بیان میں کہا کہ بینکوں کو اس ضمن میں ہدایات دے دی گئی ہیں۔

      پہلے بینکوں کو چار ہزار روپے قیمت کے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹ تبدیل کرنے کے احکامات دیے گئے تھے جسے بڑھاکر اب 4500 روپے کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اے ٹی ایم کو بھی دو ہزار کے بجائے 2500 روپے کی منظوری کیلئے تکنیکی طور پر تیار کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ بینکوں سے ہر روز 10 ہزار روپے نکالنے کی حد ختم کر دی گئی اور اب ایک ہفتے میں بیس ہزار کے بجائے 24 ہزار روپے نکالے جا سکیں گے۔

       
      First published: