ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

رشتہ داروں کو نشیلی اشیاء کھلا کرلٹیری دلہن گھر سے لے گئی لاکھوں روپئے کا سازوسامان

اتراکھنڈ کے روڑکی میں ایک دلہن نے فیملی کے7 ممبران کو کھانےمیں نشیلی اشیاء کھلا کر لوٹ کی واردات کوانجام دیا اورموقع سےفرارہوگئی۔

  • Share this:
رشتہ داروں کو نشیلی اشیاء کھلا کرلٹیری دلہن گھر سے لے گئی لاکھوں روپئے کا سازوسامان
اتراکھنڈ کے روڑکی میں ایک دلہن نے فیملی کے7 ممبران کو کھانےمیں نشیلی اشیاء کھلا کر لوٹ کی واردات کوانجام دیا اورموقع سےفرارہوگئی۔

اتراکھنڈ کے روڑکی میں ایک دلہن نے فیملی کے7 ممبران کوکھانے میں نشیلی اشیاء کھلا کر لوٹ کی واردات کوانجام دیا اورموقع سے فرارہوگئی۔ نشیلی اشیاء کھانےکے بعد سبھی کی حالت خراب نےلگی۔ پڑوسیوں نے حادثہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے موقع پرپہنچ کر سبھی لوگوں کوپڑوسیوں کی مدد سےاسپتال میں داخل کرایا۔ فی الحال پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہےاورملزم خاتون کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے۔


گھرکا سامان لوٹ کرفرارہوئی دلہن


حادثہ ضلع کےکوتوالی علاقہ کےموہن پورہ کا ہے، جہاں ایک نئی نویلی دلہن نےاپنے ہی رشتہ داروں کونشیلی اشیاء کھلا دیا اورگھرسےلاکھوں روپئےکےسازوسامان لےکرموقع سےفرارہوگئی۔ اطلاعات کےمطابق سہارنپورکےرہنے والےایک نوجوان نے 6 دن پہلے ایک خاتون سے شادی کی تھی۔ وہیں نوجوان خاتون کولےکراپنے رشتہ داروں کے یہاں موہن پورہ پہنچا تھا، لیکن لٹیری دلہن نےفیملی کےسبھی ممبران کونشیلی اشیاء کھلا دیا، جس سے ان کی طبعیت بگڑگئی۔ اس دوران لٹیری دلہن نےگھرمیں رکھے سازوسامان پرہاتھ صاف کر ڈالا۔


ملزم خاتون کی تلاش جاری

طبیعت خراب ہونےکے بعد پڑوسیوں نے حادثہ کی اطلاع پولیس کودی۔ پولیس نے فوراً موقع پرپہنچ کرمقامی لوگوں کی مدد سے سبھی کواسپتال میں داخل کرایا، جہاں سبھی کا علاج چل رہا ہے۔ وہیں پولیس کا کہنا ہےکہ معاملے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہےاورملزم خاتون کی تلاش مسلسل کی جارہی ہے۔
First published: Oct 14, 2019 02:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading