Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

    عاشق نے معشوقہ اور اس کی بیٹی کے ساتھ کیا یہ ہوش اڑادینے والا کام، پھر گھر میں ہی دفنادی لاشیں، ایسے ہوا سنسنی خیز انکشاف

    میرٹھ میں ڈبل مرڈر کا سنسنی خیز اور دل دھلا دینے والی واردات کا انکشاف ہوا ہے۔ میرٹھ کے پرتا پور تھانہ علاقے کے بھوڈ برال میں گھر کے اندر دفنائی گئی دو لاشوں کی برآمدگی کی ہے۔

    • Share this:
    عاشق نے معشوقہ اور اس کی بیٹی کے ساتھ کیا یہ ہوش اڑادینے والا کام، پھر گھر میں ہی دفنادی لاشیں، ایسے ہوا سنسنی خیز انکشاف
    میرٹھ میں ڈبل مرڈر کا سنسنی خیز اور دل دھلا دینے والی واردات کا انکشاف ہوا ہے۔

    میرٹھ میں ڈبل مرڈر کا سنسنی خیز اور دل دھلا دینے والی واردات کا انکشاف ہوا ہے۔ میرٹھ کے پرتا پور تھانہ علاقے کے بھوڈ برال میں گھر کے اندر دفنائی گئی دو لاشوں کی برآمدگی کی ہے۔ گھر میں رہنے والے شمشاد نام کے شخص پر الزام ہے کہ شمشاد کے ساتھ لیو ان ریلیشن میں رہ رہی پریا اور اس کی دس برس کی بیٹی کا قتل کرکے لاشوں کو گھر میں ہی دفنا دیا تھا۔ قتل کی خوفناک واردات کا خلاصہ تب ہوا جب پریا کی ایک سہیلی نے پولیس میں پریا اور اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی اور لیو ان میں پریا کے ساتھ رہنے والے شمشاد پر شک ظاہر کیا۔

    پریا کی دوست کے مطابق طلاق شدہ پریا کی شمشاد سے فیس بک کے ذریعہ جان پہچان ہوئی تھی اور اس کے بعد سے گزشتہ پانچ برسوں سے پریا اپنی بیٹی کے ساتھ شمشاد کے ساتھ ہی رہ رہی تھی۔ پریا کی دوست کا الزام ہے کہ شمشاد نے امت بن کر اپنا مذہب اور پہچان چھپا کر پریا کو عشق کے جال میں پھسیا تھا۔

    پریا کے مطابق گزشتہ اپریل ماہ سے پریا کا فون بند تھا اور دونوں کی کوئی جانکاری حاصل نہ ہونے پر پرتا پور تھانہ پولیس کو جانکاری بھی دی گئی لیکن پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی۔ وہیں اس معاملے کا اب انکشاف ہونے کے بعد ہندو يووا واہنی کے کارکنان نے معاملے کو لو جہاد کا مدعا بنا کر ہنگامہ کیا۔ پولیس نے گھر کی کھدائی کروا کر لاشیں برآمد کر لی ہیں اور اب پوسٹ مارٹم کے بعد ان کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جا رہا ہے تاکہ لاشوں کی پہچان کی جا سکے۔ اس معاملے میں ملزم شمشاد کو پولیس نے گرفتار کر کیا ہے اور قتل کی وجوہات اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

    Published by: Sana Naeem
    First published: Jul 22, 2020 09:38 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading