ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سمترا مہاجن کے لئے خریدی گئی 48 لاکھ کی جیگوار، کانگریس نے سادھا نشانہ

نئی دہلی : لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن کے لئے نئی سرکاری گاڑی کے طور پر 48.25 لاکھ روپے کی قیمت والی جیگوار اایک ای خریدی گئی ہے ، جس پر سیاسی تنازع پیدا ہو گیا ہے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: May 28, 2016 04:51 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سمترا مہاجن کے لئے خریدی گئی 48 لاکھ کی جیگوار، کانگریس نے سادھا نشانہ
لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن: فائل فوٹو

نئی دہلی : لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن کے لئے نئی سرکاری گاڑی کے طور پر 48.25 لاکھ روپے کی قیمت والی جیگوار اایک ای خریدی گئی ہے ، جس پر سیاسی تنازع پیدا ہو گیا ہے۔ کانگریس نے مہاجن سے کہا ہے کہ وہ لگژری کار کے استعمال پر ایک مرتبہ پھر غور کریں۔ جبکہ لوک سبھا سکریٹریٹ نے جیگوار کار کی خریداری کے پیچھے سیکورٹی وجوہات کا حوالہ دیا ہے۔

ایک پریس کانفرنس میں جب اس بابت سوال کیا گیا تو کانگریس کے پارٹی ترجمان منیش تیواری نے کہا کہ اسپیکر کو اس معاملہ پر پھر سے غور کرنا چاہئے۔ تیواری نے کہا کہ یہ طے کرنا اسپیکر کی ذمہ داری ہے کہ جب ملک کا ایک تہائی حصہ سنگین زرعی بحران سے دو چار ہے ، تو کیا ایسی گاڑی کا استعمال صحیح رہے گا۔

ادھر لوک سبھا سکریٹریٹ میں سکریٹری ڈی بھلا نے جیگوار ایکس ای کی خریداری کو زیادہ توجہ نہ دیتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی کی بنیاد پر جن چار پانچ گاڑیوں کے بارے میں تجاویز پیش کی گئی تھیں، یہ ان میں سب سے زیادہ کفایتی تھی ۔ بھلا نے زور دے کر کہا کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر 48.25 لاکھ روپے کی گاڑی خریدی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ خرید راتوں رات نہیں ہوئی ہے۔ سیکورٹی بنیاد پر لوک سبھا سکریٹریٹ نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ تمام اطلاعات ہماری فائلوں میں دستیاب ہیں۔ یہ ایک شفاف فیصلہ ہے۔

First published: May 28, 2016 04:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading