ہوم » نیوز » No Category

جلد ہی بدلے گی لکھنو کی امیر الدولہ لائبریری کی تصویر، وائی فائی کے ساتھ ہی ای لائبریری سے بھی جوڑنے کی تجویز

لکھنو: امیر الدولہ لائبریری کی بہت جلد ہی تصویر بدلنے والی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے لائبریری میں رکھی نادر و نایاب کتابوں کو ڈیجیٹل فارمیٹ میں محفوظ کرنے کا منصوبہ حکومت کو بھیجا ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: Nov 03, 2015 09:14 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جلد ہی بدلے گی لکھنو کی امیر الدولہ لائبریری کی تصویر، وائی فائی کے ساتھ ہی ای لائبریری سے بھی جوڑنے کی تجویز
لکھنو: امیر الدولہ لائبریری کی بہت جلد ہی تصویر بدلنے والی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے لائبریری میں رکھی نادر و نایاب کتابوں کو ڈیجیٹل فارمیٹ میں محفوظ کرنے کا منصوبہ حکومت کو بھیجا ہے۔

لکھنو: امیر الدولہ لائبریری کی بہت جلد ہی تصویر بدلنے والی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے لائبریری میں رکھی نادر و نایاب کتابوں کو ڈیجیٹل فارمیٹ میں محفوظ کرنے کا منصوبہ حکومت کو بھیجا ہے۔لائبریری میں وائی فائی کی سہولیات کے ساتھ ہی ای لائبریری سے جوڑنے کی بھی تجویز بھیجی گئی ہے۔


قابل ذکر ہے کہ لکھنو کی امیرالدولہ پبلک لائبریری کا شمار راجدھانی کی قدیم اور تاریخی کتب خانوں میں ہوتا ہے۔اس میں مختلف موضوعات پر تقریبا ڈیڑھ لاکھ کتابیں موجود ہیں۔ان میں سے کئی نادرو نایاب کتابیں ایسی ہیں جو دنیا کے کسی بھی دوسرے کتب خانے میں نہیں ہیں ۔


لکھنو کے ضلع مجسٹریٹ نے حال ہی میں کتب خانے کا معائنہ کرنے کے بعد اسے اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ۔ان کے مطابق لائبریری کو بہتر بنانے کےلئے کئی تجاویز ہیں ، جن پر جلد ہی عمل درآمد شروع ہو جائیگا۔


ڈی ایم کے مطابق لائبریری کو عوام کے ساتھ طلبہ کےلئے بھی مفید بنانے کی خاطر ای لائبریری کا سیکشن بنایا جائے گا۔اس میں کمپیوٹر کے ساتھ انٹر نیٹ کی وائی فائی سہولیات بھی فراہم کی جائے گی۔مخطوطات کو ڈیجیٹل فارمیٹ میں محفوظ کیا جائے گا تاکہ انہیں ای لائبریری پر اپ لوڈ کرنے کے ساتھ ساتھ استفادہ کےقابل بنایا جا سکے۔

First published: Nov 03, 2015 09:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading