'شرم تو تمہیں کرنی چاہئے، اپنے باپ کی عزت نہیں کرپائے'، اکھلیش یادو پر برسے سی ایم یوگی

Youtube Video

انہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ شرم تو تمہیں آنی چاہیے جو اپنے والد کی عزت نہیں کر سکے۔ وزیر اعلیٰ نے سخت رویہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جو مادر طاقت کا احترام نہیں کر سکا وہ ریاست کی آدھی آبادی کا احترام کیا کرے گا؟

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Lucknow, India
  • Share this:
    لکھنؤ۔ یوپی اسمبلی میں گورنر کے خطاب پر بحث کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپوزیشن پر سخت حملہ کیا۔ گورنر کے خطاب کے دوران ایس پی اور آر ایل ڈی ممبران اسمبلی کی ناراضگی پر وزیر اعلیٰ نے اپوزیشن لیڈر کو منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ شرم تو تمہیں آنی چاہیے جو اپنے والد کی عزت نہیں کر سکے۔

    وزیر اعلیٰ نے سخت رویہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جو مادر طاقت کا احترام نہیں کر سکا وہ ریاست کی آدھی آبادی کا احترام کیا کرے گا؟ گورنر مادر طاقت کی علامت ہے، وہ آئینی سربراہ ہے۔ ان کے الفاظ کا احترام کیا جانا چاہیے تھا۔ ایوان میں ان کا طرز عمل درست ہونا چاہیے تھا۔ ایک خاتون کا احتجاج، غیر پارلیمانی نازیبا زبان، نعرے بازی، افسوسناک تھا۔ وزیر اعلیٰ نے 'گیسٹ ہاؤس واقعے' اور 'لڑکے ہیں لڑکوں سے غلطیاں ہو جاتی ہیں، کا بھی ذکر کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے لوگوں پر الزام نہ لگائیں، آپ اپنے والد کی عزت نہیں کر سکے، اپنے کارناموں قصوروار ٹھہراؤ۔"

    راجستھان بھرتپورمعاملہ: مقتول مسلم نوجوانوں کے اہل خانہ سے جماعت اسلامی کے وفد نےکی ملاقات

    یو ٹی میں یکم اپریل سے پراپرٹی ٹیکس لگائےجانےکےحکم نامے کے بعد جموں و کشمیر میں سیاست گرم

    آج ڈبل انجن کی حکومت دوگنی رفتار سے اسکیموں کو زمین پر اتار کر ریاست کے 25 کروڑ لوگوں کو بغیر کسی امتیاز کے گورننس کی اسکیموں کا فائدہ دے رہی ہے۔ مہاکوی رام دھاری سنگھ 'دنکر' کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا، مول جاننا بڑا کٹھن ہے ندیوں کا، ویروں کا، دھنش چھوڑ کر اور گوتر کیا ہوتا ہے رندھیروں کا، پاتے ہیں سمان تپوبل سے بھورل پر شور، جاتی۔جاتی کا شور مچاتے کیول کائر کرور۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: