بی ایس پی کے سابق جنرل سکریٹری نسیم الدین صدیقی اور رام اچل راجبھر گرفتار، بھیجے گئے جیل
دونوں رہنماوں نے خودسپردگی کے ساتھ عبوری ضمانت کی عرضی بھی داخل کی تھی۔ کورٹ نے سماعت کے بعد عبوری ضمانت کی عرضی مسترد کرتے ہوئے دونوں کو جیل بھیج دیا۔
دونوں رہنماوں نے خودسپردگی کے ساتھ عبوری ضمانت کی عرضی بھی داخل کی تھی۔ کورٹ نے سماعت کے بعد عبوری ضمانت کی عرضی مسترد کرتے ہوئے دونوں کو جیل بھیج دیا۔
لکھنئو۔ بی جے پی رہنما دیا شنکر سنگھ کے کنبے کی خواتین اور ان کی بیٹی پر بیہودہ تبصرہ کرنے کے معاملے میں منگل کو بی ایس پی کے سابق جنرل سکریٹری نسیم الدین صدیقی (Nasimuddin Siddiqui) اور رام اچل راجبھر (Ram Achal Rajbhar) کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے ایم پی۔ ایم ایل اے کورٹ (MP-MLA Court) میں خودسپردگی کر دی جہاں کورٹ نے دونوں رہنماوں کو جیل بھیج دیا۔ دونوں رہنماوں نے خودسپردگی کے ساتھ عبوری ضمانت کی عرضی بھی داخل کی تھی۔ کورٹ نے سماعت کے بعد عبوری ضمانت کی عرضی مسترد کرتے ہوئے دونوں کو جیل بھیج دیا۔ اس سے پہلے دونوں رہنماوں کو کورٹ نے مفرور قرار دیتے ہوئے ان کی املاک کو قرق کرنے کا حکم دیا تھا۔ کورٹ نے اس معاملے میں انسپکٹر حضرت گنج کو 20 فروری تک قرقی کی رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
الزام ہے کہ سنہ 2016 میں دونوں رہنماؤں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما دیا شنکر سنگھ کے کنبے کی خواتین کے خلاف عوامی طور پر گالی گلوچ کی تھی۔ واضح ر ہے کہ بی جے پی لیڈر دیا شنکر سنگھ کی والدہ ، تیتری دیوی نے حضرت گنج کوتوالی میں شکایت درج کروائی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ حضرت گنج میں واقع امبیڈکر مجسمے کے سامنے منعقدہ ایک پروگرام میں بی ایس پی قائدین نے ان کی اور اس کی بیٹی کے خلاف غیر مہذب زبان کا استعمال کیا تھا۔ بھیڑ کو تشدد کے لئے اکسایا تھا۔
اس معاملے میں نسیم الدین صدیقی اور راج بھر کے علاوہ میولال گوتم ، نوشاد علی اور اے ایس راؤ کو نامزد کیا گیا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف 12 جنوری 2018 کو عدالت میں چارج شیٹ دائر کی تھی۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔