உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لکھنو میں زیر تعمیر میٹرو اسٹیشن کی شٹرنگ گرنے سے ایک مزدور کی موت ، تین دیگر زخمی

    لکھنؤ : اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے عالم باغ علاقے میں آج صبح لکھنؤ میٹرو کے زیر تعمیر ایک ستون کی شٹرنگ گرنے سے ملبے میں دب کر کم از کم ایک مزدور کی موت ہوگئی جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔

    • Agencies
    • Last Updated :
    • Share this:
      لکھنؤ : اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے عالم باغ علاقے میں آج صبح لکھنؤ میٹرو کے زیر تعمیر ایک ستون کی شٹرنگ گرنے سے ملبے میں دب کر کم از کم ایک مزدور کی موت ہوگئی جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ عالم باغ بس اڈے کے سامنے زیر تعمیر میٹرو اسٹیشن کے نزدیک ایک ستون کا لنٹر ڈالنے کا کام چل رہا تھا، اسی دوران اچانک شٹرنگ گر گئی۔
      اس حادثے میں تعمیراتی کام میں لگے متعدد مزدور ملبے میں دب گئے۔غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق اس حادثے میں ایک مزدور کی مرنے کی خبر ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دو اپریل کو میٹرو ریل کی تعمیر کے کام کے دوران ملبہ سڑک سے گزرنے والی ایک گاڑی پر آ گرا تھا۔ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن گاڑی کو نقصان پہنچا تھا۔
      لکھنؤ میٹرو کے ذرائع کے مطابق صبح تقریباً ساڑھے سات بجے پیش آئے اس حادثے میں شدید زخمی تین مزدوروں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ملبے میں ابھی چند دیگر مزدوروں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کے افسر موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ موقع پر موجود ضلع مجسٹریٹ راج شیکھر نے یواین آئی کو بتایا کہ اس حادثے کے پیش نظر سڑک کے ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔
      انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ میٹرو تعمیر کے سلسلے میں کی جا رہی جلد بازی کی وجہ سے اس طرح کا حادثہ پیش آیا ۔ انہوں نے کہا معیارسے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا ہے ۔ یہ ٹیکنیکل معاملہ ہے۔اس جانچ میٹرو کارپوریشن کرے گی۔ واضح رہے کہ لکھنؤ میٹرو ریاست کے وزیر اعلی اکھلیش یادو کا ڈریم پروجیکٹ ہے۔ اس کے پہلے مرحلے کے اس سال کے آخر تک شروع کئے جانے کی تجویز ہے۔
      First published: