یوپی: مرزا پور اور اعظم گڑھ کے تقریبا 400 مدارس کی جانچ کرے گی ایس آئی ٹی
فائل فوٹو
کاغذ پر چل رہے ان مدرسوں کو کروڑوں روپئے کا سرکاری گرانٹ دینے کا الزام ہے۔ ان میں سے کئی مدرسے غیر قانونی طور پر چلائے جانے کا الزام ہے۔ یہی نہیں، کئی مدرسوں میں اساتذہ کی بھرتی میں گھپلہ کیا گیا ہے۔
لکھنئو۔ خصوصی جانچ ٹیم (SIT) اترپردیش کے مرزا پور (Mirzapur) اور اعظم گڑھ (Azamgarh) کے تقریبا 400 مدارس کی جانچ کرے گی۔ دراصل، ان مدارس میں مرکزی حکومت کی اسکیموں میں گھپلے کا الزام ہے۔ کاغذ پر چل رہے ان مدرسوں کو کروڑوں روپئے کا سرکاری گرانٹ دینے کا الزام ہے۔ ان میں سے کئی مدرسے غیر قانونی طور پر چلائے جانے کا الزام ہے۔ یہی نہیں، کئی مدرسوں میں اساتذہ کی بھرتی میں گھپلہ کیا گیا ہے۔ مدارس میں پڑھنے والے طلبہ کی تعداد میں بھی گڑبڑی سامنے آئی ہے۔ کئی معاملوں میں مدرسے، اساتذہ اور طلبہ کے جگہ پر نہ ہونے کی شکایت ہے۔ ایس آئی ٹی اب مدارس کی زمینی حقیقت تلاش کرے گی۔ ایک آر ٹی آئی سے گھپلے کا انکشاف ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، جن 400 مدارس کی جانچ کی تیاری ہے، ان میں سے 250 مدرسے اعظم گڑھ کے ہیں۔ دراصل، کچھ عرصے سے مسلسل جانچ کے دوران ان اضلاع کے کئی مدارس میں مالی بےضابطگیوں اور گڑبڑیوں کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ایس آئی ٹی نے تیاری کی ہے کہ ہر مدرسے کی طبیعاتی جانچ کی جائے گی۔ یہی نہیں، یہاں پڑھانے والے اساتذہ اور طلبہ کی بھی پولیس تھانہ کی سطح پر تصدیق کرائی جائے گی۔
اساتذہ کے دستاویزات کی بھی جانچ کی جائے گی
اس کے علاوہ اساتذہ کے دستاویزات کی بھی جانچ کی جائے گی۔ دراصل، مرزاپور میں ایک آئی ٹی آئی عرضی سے پتہ چلا کہ وہاں 14 مدرسے غیر قانونی طریقے سے چل رہے ہیں۔ یہاں نہ تو کوئی بھون ہے، نہ انتظامیہ۔ یہی نہیں، یہ مدرسے مرکزی اور ریاستی حکومت سے کروڑوں کا گرانٹ لیتے بھی پائے گئے۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔