دنیا بھر کی نگاہیں ہندوستان پرمرکوز ہیں اورہندوستان بھر کی نگاہیں چاند پر ۔ اب سے کچھ گھنٹوں کے بعد ہی چندریان 2 کے ذریعہ لینڈر وکرم چاند کی سطح پر اتر جائے گا ۔اس مشن کی ڈائریکٹر لکھنو کی بیٹی اور اسرو کی سینئر سائنٹسٹ ریتو کریدھال شریواستو ہیں ۔ ریتو لکھنو میں راجا جی پورم کی رہنے والی ہیں ۔ اسرو کی سینئر سائنٹسٹ ریتو کے بھائی روہت نے بتایا کہ ہمیں اپنی بہن پر ناز ہے ، لیکن اس کے پیچھے سینکڑوں سائنٹسٹوں کی محنت بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے اس مشن کی کامیابی کیلئے دعا کریں ۔ بتادیں کہ ریتو کے والدین کی وفات ہوچکی ہے ۔ ریتو کے دو بچے بھی ہیں ، جن کی وہ اچھی پرورش کررہی ہیں ۔
روہت کہتے ہیں کہ ریتو نے لکھنو یونیورسٹی سے فیزکس میں گریجویشن کیا ۔ وہیں گیٹ پاس کرنے کے بعد ماسٹر ڈگری کیلئے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز جوائن کیا ۔ یہاں اے ایرو اسپیس انجینئرنگ میں ڈگری لی ۔ انہوں نے بتایا کہ ریتو سال 1997 سے اسرو سے وابستہ ہوئیں ۔ اس سے پہلے وہ منگلیان میں ڈپٹی آپریشن ڈائریکٹر رہیں اور اب چندریان 2 میں مشن ڈائریکٹر ہیں ۔
چندریان 2 میں آئی آئی ٹی کانپور نے اہم رول ادا کیا ہے ۔ چندریان 2 سے روور چاند میں جاکر پانی کی کھوج کرے گا ۔ آئی آئی ٹی کانپور نے روور کے لئے میپ جنریشن اور پاتھ جنریشن کیلئے تکنیک دینے میں اہم رول ادا کیا ۔ آپ کو بتادیں کہ چندریان 2 کو آندھرا پردیش کے شری ہری کوٹہ میں ستیش دھون خلائی سینٹر سے 15 جولائی 2019 کو صبح 2 بج کر 51 منٹ پر لانچ کیا گیا ۔
اس مشن کی خاص بات یہ ہے کہ یہ چندریان اس جگہ پر جائے گا جہاں اب تک کوئی ملک نہیں گیا ہے ۔ چندریان کے جنوبی دھرو پر اترے گا ۔ اس علاقہ سے وابستہ رسک کی وجہ سے کوئی بھی خلائی ایجنسی وہاں نہیں اتری ہے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔