شہرت یافتہ شاعرہ ڈاکٹر نسیم نکہت کی رحلت پر انٹیگرل یونیورسٹی میں تعزیتی نشست

 معروف ماہر تعلیم اور قلمکارہ  عذراوسیم صاحبہ کہتی ہیں کہ ہماری وہ خواتین جو شعری افکار کے ذریعے نسائی جذبات و احساسات کی خوبصورت ترجمانی کرتی ہیں انمیں ڈاکٹر نسیم نکہت کا نام بھی عزت سے لیاجاتا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Lucknow, India
  • Share this:
لکھنئو کی انٹیگرل یونیورسٹی میں بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعرہ  ڈاکٹر نسیم نکہت کی شعری ، تحقیقی اور صحافتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس سوگوار موقع پر یونیورسٹی کے بانی و چانسلر جناب پروفیسر سید وسیم اختر نے کہا کہ ڈاکٹر نسیم نکہت کی بے وقت رحلت نے اچھی شاعری کا ذوق رکھنے والے ہزاروں لوگوں کو رنجیدہ کردیا ہے یہ صرف لکھنئو کا ہی نہیں بلکہ پوری اردو دنیا کا خسارہ ہے۔ پروفیسر وسیم اختر نے مزید کہا کہ مرحومہ ہمارے ادارے میں  ہونے والے مشاعروں میں مسلسل شریک ہوتی تھیں اور ان کی شاعری کو سن نے اور پسند کرنے والوں کا مخصوص حلقہ تھا۔

لکھنؤ کے عیش باغ میں واقع قبرستان ملکہ جہاں میں سپردخاک ہوئیں شاعرہ نسیم نکہت

وسیم اختر صاحب کی اہلیہ معروف ماہر تعلیم عذرا وسیم صاحبہ کے مطابق ڈاکٹر نسیم نکہت کی آواز اور معیاری شاعری کے امتزاج سے مشاعروں میں ایک خوشگوار فضا پروان چڑھتی تھی اور اہم بات یہ بھی ہے کہ وہ اپنے شعری افکار و خیالات کے ساتھ ساتھ انداز پیش کش میں بھی ادبی و تہذیبی قدروں کا خیال رکھتی تھیں ، ان کی بے وقت رحلت سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پُر نہیں ہوسکے گا ۔

رشتوں میں سدھار کی گنجائش نہ ہو تو ختم کی جاسکتی ہے شادی، سپریم کورٹ کا طلاق پر اہم فیصلہ
ان چراغوں کی طرح آنکھیں مری بجھ جائیں گی ۔۔شب گزر جائے گی دروازہ کھلا رہ جائے گا ۔ ڈاکٹر نسیم نکہت ہندوستان  کی خود شعر کہنے والی چند شاعرات میں سے ایک تھیں انہوں نے ترقی پسند تحریک کی نمائندگی کرنے والے شعراء ے ساتھ بھی مشاعرے پڑھے جدیدیت اور مابعد جدیدیت  کا پیش منظر و پس منظر بھی دیکھا اور کبھی کبھی اپنے افکار کے ذریعے  جدیدیت اور مابعد جدیدیت  کی ترجمانی بھی کی وہ مشاعروں کی سنجیدہ اور کامیاب شاعرہ کے طور پر جانی جاتی تھیں لیکن ادبی تحقیق سے بھی بڑا سروکار رکھتی تھیں۔

یہ ادارہ اور تمام اراکین ان کے غم میں رنجیدہ ہیں اور ڈاکٹر نسیم نکہت صاحبہ کے اہل خانہ اور پسماندگان کو تعزیت پیش کرتے ہیں ۔۔ہم چلے جائیں گے رونق کم نہیں ہوگی مگرزندگی کا ہر طرف میلا لگا رہ جائے گا۔
Published by:Sana Naeem
First published: