لکھنؤ: تمام اعتراضات کو برطرف کرتے ہوئے اترپردیش کے گورنر رام نائک نے آج جسٹس (ریٹائر) وریندر سنگھ کو ریاست کے لوک آیکت کے عہدے پر تقرر کو منظوری دے دی۔
کافی دنوں تک جاری ہونے والے تنازعہ کے بعد سپریم کورٹ نے بدھ کے روز 16 دسمبر کو مسٹر سنگھ کو اترپردیش کے لوک آیکت کے عہدے پر مقرر کئے جانے کا تاریخی فیصلہ سنایا تھا۔
ملک کی تاریخ میں یہ غالباً پہلا موقع تھا جب کسی ریاست کے لوک آیکت کا تقرر سپریم کورٹ کی مداخلت سے ہوا۔ گورنر ہاؤس کے ذرائع کے مطابق مسٹر سنگھ کو 20 دسمبر کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا جائے گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔