ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جیٹلی پر الزام لگانے والے جھوٹ بول رہے ہیں : بی جے پی

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے دہلی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈي ڈي سي اے)میں مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں ماخوذ وزیر خزانہ ارون جیٹلی کا دفاع کرتے ہوئے آج کہا کہ سچائی ان کے ساتھ ہے اور جو ان پر الزام لگا رہے ہیں وہ یا تو گمراہ ہیں یا پھر جھوٹ بول رہے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 26, 2015 06:58 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جیٹلی پر الزام لگانے والے جھوٹ بول رہے ہیں : بی جے پی
نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے دہلی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈي ڈي سي اے)میں مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں ماخوذ وزیر خزانہ ارون جیٹلی کا دفاع کرتے ہوئے آج کہا کہ سچائی ان کے ساتھ ہے اور جو ان پر الزام لگا رہے ہیں وہ یا تو گمراہ ہیں یا پھر جھوٹ بول رہے ہیں۔

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے دہلی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈي ڈي سي اے)میں مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں ماخوذ وزیر خزانہ ارون جیٹلی کا دفاع کرتے ہوئے آج کہا کہ سچائی ان کے ساتھ ہے اور جو ان پر الزام لگا رہے ہیں وہ یا تو گمراہ ہیں یا پھر جھوٹ بول رہے ہیں۔


بی جے پی کے ترجمان ایم جے اکبر نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے کہا کہ مسٹر جیٹلی پر کسی قسم کا کوئی الزام نہیں ہے اور سچائی ان کے ساتھ ہے۔ جو ان پر الزام لگا رہے ہیں وہ یا تو گمراہ ہیں یا پھر جھوٹ بول رہے ہیں۔


قابل ذکر ہے کہ گزشتہ آٹھ سال سے ڈي ڈي سي اے میں بدعنوانی کا معاملہ اٹھا رہے دربھنگہ سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ کیرتی آزاد کو بی جے پی نے حال ہی میں معطل کر دیا تھا۔ پارٹی صدر امت شاہ اور جنرل سکریٹری رام لال کی خاموش رہنے کی تلقین کے باوجود مسٹر آزاد نے پریس کانفرنس کر کے مسٹر جیٹلی سے بہت سے سوالات پوچھے تھے۔


یہ پوچھنے پر کہ مسٹر آزاد نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کا وقت مانگا ہے، مسٹر اکبر نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

First published: Dec 26, 2015 06:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading