لکھنؤ : اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات مڈل اسکولوں میں کرانے کی مخالفت شروع ہو گئی ہے۔ آل انڈیا ٹیچرس ایسو سی ایشن آف مدارس عربیہ نے مدارس کے امتحانات اسکولوں میں کرانے کی مخالفت کی ہے۔ ایسو سی ایشن کے ایک وفد نے اس سلسلے میں وزیر اقلیتی بہبود محمد اعظم خاں سے ملاقات بھی کی ہے ۔ ایسو سی ایشن کے مطابق نقل روکنے کےلئے اسکولوں کو ترجیح دینا مدارس کی بے عزتی ہے۔
واضح رہے پچھلے کئی برسوں سے مدارس کے ایگزام سینٹرس مدارس میں ہی قائم کئے جا رہے تھے۔ مگر امتحانات میں جب گڑ بڑی کی کافی شکایتیں ملیں اور معاملہ وزیر اقلیتی بہبود تک پہنچا ، تو انہوں نے نقل روکنے کے لئے امتحانات مدارس کی بجائے اسکولوں میں کرانے کی ہدایت جاری کر دی۔ بورڈ 13 پریل سے امتحانات شروع کرنے کی تیاری کررہا ہے۔
ادھر کانپور میں بھی آل انڈیا ٹیچرس ایسوسی ایشن آف مدارس عربیہ یو پی کی جانب سے ایک میٹنگ کی گئی ، جس شہر کے تمام مدارس کے ذمہ داران نے شرکت کی اور حکومت اور مدرسہ بورڈ کے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی اور ساتھ ہی ساتھ ریاستی حکومت سے اپنے فیصلے کو واپس لینے کی اپیل بھی ی ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔