உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Red Fort: یوم آزادی سے قبل لال قلعہ کے قریب ہندوستان میں بنایا گیا اینٹی ڈرون سسٹم تعینات، جانیے تفصیل

    ڈی آر ڈی او کی تیار کردہ مصنوعات مسلح افواج اور وزارت داخلہ کے حوالے کی گئیں۔

    ڈی آر ڈی او کی تیار کردہ مصنوعات مسلح افواج اور وزارت داخلہ کے حوالے کی گئیں۔

    دسمبر 2021 میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آزادی کا امرت مہوتسو (Azadi Ka Amrit Mahotsav) کی تقریبات کے حصے کے طور پر پانچ ڈیفنس اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) کی تیار کردہ مصنوعات مسلح افواج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے حوالے کیں۔

    • Share this:
      خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق 15 اگست کو نئی دہلی میں یوم آزادی (Independence Day) کی تقریبات سے پہلے کسی بھی ناپسندیدہ ڈرون کا مقابلہ کرنے کے لیے لال قلعہ کے قریب اینٹی ڈرون سسٹم (anti-drone system) کو تعینات کیا گیا ہے۔ یہ ڈرون مخالف نظام ڈی آر ڈی او (DRDO) نے تیار کیا ہے۔ ڈی آر ڈی او حکام کے مطابق یہ سسٹم تقریباً 4 کلومیٹر کے دائرے میں کسی بھی سائز کے ڈرون کا پتہ لگا کر اسے غیر فعال کر سکتا ہے۔

      یہ مقامی ڈرون ٹیکنالوجی دشمن کے ڈرونز کا پتہ لگانے، سافٹ کِل (ڈرون کے مواصلاتی رابطوں کو جام کرنے کے لیے) اور ہارڈ کِل (ڈرون کو تباہ کرنے کے لیے لیزر پر مبنی ہارڈ کِل) سمیت جوابی حملوں کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس نظام کا پہلے ہی آرمڈ سروسز اور دیگر داخلی سیکورٹی ایجنسیوں کو مظاہرہ کیا جا چکا ہے۔

      دسمبر 2021 میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آزادی کا امرت مہوتسو (Azadi Ka Amrit Mahotsav) کی تقریبات کے حصے کے طور پر پانچ ڈیفنس اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) کی تیار کردہ مصنوعات مسلح افواج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے حوالے کیں۔

      یہ بھی پڑھیں: 


      ڈی آر ڈی او کی تیار کردہ مصنوعات مسلح افواج اور وزارت داخلہ کے حوالے کی گئیں۔ ان میں اینٹی ڈرون سسٹم، ماڈیولر برج، اسمارٹ اینٹی ایئر فیلڈ ویپن، چاف ویریئنٹس اور ہلکے وزن کا فائر فائٹنگ سوٹ شامل ہیں۔ جس کے ذریعہ آنے والے ڈرونوں کا پتہ لگانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے ماڈیولر برج چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نروانے کو بھی سونپا تھا۔۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: