உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مدھیہ پردیش : 27 فیصد اوبی سی ریزرویشن پر جبلپورہائی کورٹ نے روک کو رکھا برقرار

    مدھیہ پردیش : 27 فیصد اوبی سی ریزرویشن پر جبلپورہائی کورٹ نے روک کو رکھا برقرار

    مدھیہ پردیش : 27 فیصد اوبی سی ریزرویشن پر جبلپورہائی کورٹ نے روک کو رکھا برقرار

    اوبی سی ریزرویشن کو لے کر لوگوں کو آج جبلپور ہائی کورٹ سے فیصلہ کی امید تھی ، لیکن عدالت نے کوئی فیصلہ نہ سناتے ہوئے سماعت کے لئے بیس ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ وہیں اوبی سی ریزرویشن کو لے کر مدھیہ پردیش میں سیاست اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    بھوپال : مدھیہ پردیش  میں ستائیس فیصد او بی سی ریزرویشن پر جبلپور ہائی کورٹ نے روک کو برقرار رکھا ہے ۔ آج ہونے والی سماعت میں عدالت نے او بی سی ریزرویشن کو لے کر سبھی فریقین کی دلیل کو سنا اور اگلی سماعت کے لئے  بیس ستمبرکی تاریخ مقررکی ہے ۔ اوبی سی ریزرویشن کو لے کر لوگوں کو آج جبلپور ہائی کورٹ سے فیصلہ کی امید تھی ، لیکن عدالت نے کوئی فیصلہ نہ سناتے ہوئے سماعت کے لئے بیس ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ وہیں اوبی سی ریزرویشن کو لے کر مدھیہ پردیش میں سیاست اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے ۔

    وزیر اعلی شیوراج سنگھ ستائیس فیصد اوبی سی ریزرویشن کو لے کر جہاں حکومت کے موقف پر پابند رہنے کا یقین دلایا ہے تو وہیں کانگریس نے بی جے پی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ستائیس فیصد اوبی سی ریزرویشن دینے کی کمل ناتھ حکومت کی نہ صرف مخالفت کی تھی بلکہ عدالت میں بھی چودہ فیصد سے زیادہ اوبی سی ریزرویشن نہیں دینے کو لے کر تحریری خط دیا تھا۔

    اوبی سی ریزرویشن کو لے کر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ کہتے ہیں کہ جہاں تک اوبی سی ریزرویشن کا سوال ہے تو بی جے پی کا واضح موقف ہے کہ ستائیس فیصد ریزرویشن اوبی سی کو ملنا ہی چاہئے اور اس کے لئے ہم نے کورٹ میں جو بہتر سے بہتر انتظام ہو سکتے ہیں اسے کررہے ہیں ۔ ضرورت پڑنے پر دہلی سے بھی ایڈوکیٹ جڑیں گے اور آئیں گے اور جن  محکموں میں اوبی سی ریزرویشن کو لے کر روک نہیں ہے ، وہاں پھر سے ہم تقرری کو لے کر آسامیوں کا اشتہار جاری کرنے جا رہے ہیں اور وہاں پر ستائیس فیصد پر ہی  فیصلہ ہوگا۔

    وہیں ایم پی کانگریس نے وزیر اعلی شیوراج سنگھ کو بیان گمراہ کن قرار دیا ہے ۔ ایم پی کانگریس کے ترجمان بھوپیندر گپتا کا کہنا ہے کہ مدھیہ پردیش سرکار او بی سی ریزرویشن کے نام پر بڑے وکیل کھڑے کرنے کے نام پر اوبی سی سماج کے ساتھ دھوکہ کررہی ہے۔ مدھیہ پردیش جبلپور ہائی کورٹ میں اسی سرکار نے لکھ کر دیا ہے  کہ ستائیس فیصد ریزرویشن کی جگہ ابھی چودہ فیصد دیدیا جائے اور تیرہ فیصد کو ہولڈ پر رکھا جائے ۔

    انہوں نے کہا کہ سرکاری ستائیس فیصد اوبی سی ریزرویشن کے حق میں ہے تو پہلے عدالت کو لکھ کر دے  کہ وہ ستائیس فیصد اوبی سی ریزرویشن کو دینے کو تیار ہے اور یہ جو چودہ فیصد او بی سی ریزرویشن کو لکھ کردیا تھا وہ خط واپس لیتی ہے۔ بی جے پی حکومت نہ صرف عوام، اوبی سی سماج بلکہ عدالت کو بھی گمراہ کر رہی ہے ۔ انہیں معلوم ہوچکا ہے کہ ان کا جھوٹ عوام میں چلنے والا نہیں ہے تو یہ روز نیا نیا بہانہ بناتے ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: