ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ: مدرسہ بورڈ امتحانات کی کاپیوں کے جانچنے کا کام ملتوی 

مدرسہ بورڈ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے سبھی مراکز پر کاپیوں کے جانچنے کے کام کے ساتھ بورڈنگ مدارس کو ہاسٹل بھی خالی کرانے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

  • Share this:
میرٹھ: مدرسہ بورڈ امتحانات کی کاپیوں کے جانچنے کا کام ملتوی 
میرٹھ: مدرسہ بورڈ امتحانات کی کاپیوں کے جانچنے کا کام ملتوی 

میرٹھ ۔ کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر یو پی تعلیمی بورڈ کے بعد اب یو پی مدرسہ بورڈ نے بھی بورڈ امتحانات کی کاپیوں کے جانچنے کا کام ملتوی کر دیا ہے ۔ مدرسہ بورڈ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے سبھی مراکز پر کاپیوں کے جانچنے کے کام کے ساتھ بورڈنگ مدارس کو ہاسٹل بھی خالی کرانے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔


یو پی مدرسہ بورڈ کے امتحانات کی کاپیوں کے جانچنے کا سلسلہ ایک دن پہلے شروع ہی ہوا تھا کہ بورڈ نے اس کے اگلے ہی دن نوٹیفکیشن جاری کرکے  کاپیوں کے جانچنے کا کام  ٢ اپریل تک کے لئے ملتوی کر دیا ہے ، ساتھ ہی ہاسٹل میں رہنے والے طلبہ کی چھٹی کرکے گھر بھیجنے کا بھی حکم جاری کیا گیا ہے۔ بورڈ انتظامیہ کے ذمہ داران کے مطابق  کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کے تحت یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ وہیں مراکز کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ بورڈ کے حکم کے مطابق کاپیوں کے جانچنے کا کام روک دیا گیا ہے۔ تاہم  احتیاطی تدابیر کے ساتھ اگر یہ سلسلہ دوبارہ جلد شروع کیا جا سکتا ہے تو وقت پر نتائج کا اعلان ممکن ہوگا ورنہ اس سال نتائج کے جاری کرنے میں کم ازکم  ایک ماہ کی تاخیر یقینی ہے۔




کورونا وائرس کے خطرے اور خوف نے معمولات زندگی سے لیکر کاروبار اور تعلیم تک کو متاثر کیا ہے اور اس سے ہونے والے نقصانات کے اثرات اب دھیرے دھیرے نمایاں ہونے لگے ہیں۔
First published: Mar 19, 2020 11:15 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading