مافیا مختار انصاری کے بیٹے عمر کو سپریم کورٹ سے جھٹکا، زمین ہڑپنے کے معاملے میں راحت دینے سے انکار
مافیا مختار انصاری کے بیٹے عمر کو سپریم کورٹ سے جھٹکا
Umar Ansari Son of Mukhtar Ansari: مافیا مختار انصاری کے بیٹے عمر انصاری کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے عمر کو راحت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
اس سے پہلے عمر انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے بھی راحت نہیں ملی تھی۔ عمر انصاری اس وقت مفرور ہے۔ یہ پورا معاملہ لکھنؤ کے جیامؤ میں غیر قانونی طور پر زمین پر قبضہ کرنے کا ہے۔ مختار انصاری اور ان کے دو بیٹے عمر اور عباس انصاری اس کیس میں ملزم ہیں۔
ریاستی پولیس کے ریکارڈ کے مطابق عمر کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں۔ ان میں سے چار کیس ماؤ کے مختلف تھانوں میں اور ایک ایک غازی پور اور لکھنؤ اضلاع میں درج ہیں۔ چھ کیسز میں سے چار ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق ہیں، جبکہ ایک دھوکہ دہی اور ایک نفرت انگیز تقریر سے متعلق ہے۔ اتر پردیش پولیس گینگسٹر سے سیاستداں بنے مختار انصاری کی اہلیہ اور ان کے چھوٹے بیٹے عمر کو ان کے خلاف درج الگ الگ مقدمات میں ٹریس کرنے کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔
غور طلب بات یہ ہے کہ پانچ بار کے ایم ایل اے مختار باندہ ڈسٹرکٹ جیل میں بند ہیں۔ جبکہ ان کی اہلیہ افشا انصاری کئی مقدمات میں مطلوب ہیں۔ جن میں اتر پردیش گینگسٹرس اور اینٹی سوشل ایکٹیویٹیز (روک تھام) ایکٹ کے تحت درج مقدمات بھی شامل ہیں۔ ان کا بیٹا عمر انصاری 2022 کے اسمبلی انتخابات کے دوران ماؤ میں درج نفرت انگیز تقریر کے ایک کیس میں مطلوب ہے۔ لکھنؤ کیس میں عمر کے خلاف اس کے بھائی عباس اور والد مختار کے ساتھ جیامؤ علاقے میں دھوکہ دہی سے 'دشمن کی جائیداد' حاصل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔