உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سماجوادی پارٹی نے نتیش کی حلف برداری تقریب میں نہ جاکر مهاگٹھ بندھن کی امیدوں پر پھیرا پانی

    لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی طرف سے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی حلف برداری تقریب میں کسی کے بھی شامل نہ ہونے سے اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے مهاگٹھبندھن بنانے کی کوششوں کو دھچکا لگا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

    لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی طرف سے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی حلف برداری تقریب میں کسی کے بھی شامل نہ ہونے سے اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے مهاگٹھبندھن بنانے کی کوششوں کو دھچکا لگا ہے۔

    تقریب میں شامل ہونے کے لئے ایس پی کے صدر ملائم سنگھ یادو اور وزیر اعلی اکھلیش یادو کو مدعو کیا گیا تھا لیکن عین موقع پر وزیر اعلی آج پٹنہ کے بجائے سیفئی روانہ ہو گئے۔ ملائم سنگھ یادو نے اپنا پروگرام پہلے ہی منسوخ کر دیا تھا۔ ایس پی نے پٹنہ کے گاندھی میدان میں ہوئی حلف برداری کی تقریب میں اپنے کسی نمائندے کو بھی نہیں بھیجا۔

    ایس پی جنرل سکریٹری اور بہار میں پارٹی امور کے انچارج كرن مے نندا نے نتیش کمار کی حلف برداری کی تقریب میں ایس پی رہنماؤں کے نہیں جانے کی کوئی مناسب وجہ تو نہیں بتائی پر اتنا کہا کہ ملائم سنگھ یادو کی سالگرہ تقریب کی تیاری کی وجہ سے پارٹی لیڈر پٹنہ نہیں جا سکے۔

    First published: