ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عصمت ریزی سے جڑے ایک معاملے نے لیا نیا موڑ، لڑکی نے کیا کچھ ایسا کہ رہ جائیں گے حیران

عصمت ریزی سے جڑے ایک معاملے نےاس وقت ایک نیا موڑ لےلیا جب متاثرہ لڑکی نےملز م کے خلاف درج کیا گیا مقدمہ واپس لے لیا۔ مقدمہ واپس لیتے ہی ملزم لڑ کے نے متاثرہ لڑکی کے ساتھ شادی کرلی۔

  • Share this:
عصمت ریزی سے جڑے ایک معاملے نے لیا نیا موڑ، لڑکی نے کیا کچھ ایسا کہ رہ جائیں گے حیران
مقدمہ واپس لیتے ہی ملزم لڑ کے نے متاثرہ لڑکی کے ساتھ شادی کرلی۔

ناندیڑ: عصمت ریزی سے جڑے ایک معاملے نےاس وقت ایک  نیا موڑ لےلیا جب متاثرہ لڑکی نےملز م کے خلاف درج کیا گیا مقدمہ واپس لے لیا۔ مقدمہ واپس لیتے ہی ملزم لڑ کے نے متاثرہ لڑکی کے ساتھ شادی کرلی۔ اس معاملے کی تفصیلات سے میڈیا نمائندوں کو واقف کروانے کےلئے آج ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ پریس کانفرنس میں متاثرہ لڑکی نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعہ کی تفصیلات بیان کیں جس میں اس نے کہا کہ چند روز قبل سچن سرسالہ نامی نوجوان اور وہ ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے۔ سچن نے لڑکی کے ساتھ محبت کا اظہار کیا، دونوں میں باہمی تعلقات قائم ہوئے جس کے بعد سچن نے اس لڑکی کے ساتھ شادی کرنے کا یقین دلایا لیکن شادی کےلئے عملی طورپر قدم بڑھانے سے گریز کرتا رہا۔ شادی میں ہورہی تاخیر سے لڑکی کو شک ہوا اور اس نے سچن شیر سالہ اور اس کے ساتھ بنٹی لانڈگے کےخلاف تعزیرات ہند کی دفعہ ۶۷۳ کے تحت ناندیڑ کے  شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں چھیڑ چھاڑ اور عصمت ریزی سے متعلق  شکایت درج کی۔

لڑکی کی شکایت پر پولیس نے دونوں ملزمین کو گرفتارکیا اور انہیں جیل بھیج دیا۔ اس کے بعدملزم سچن نے اس لڑکی تک یہ بات پہنچائی کہ آج بھی اسے اسی طرح چاہتا ہے جس طرح پہلے چاہتا تھا۔ اگر وہ اس کےخلاف درج کی گئی شکایت واپس لے لیتی ہے تو وہ اس کے ساتھ شادی کرنے کےلئے ابھی بھی تیار ہے۔ لڑکی کو جب یہ احساس ہوا کہ کہیں نہ کہیں اس نے جذبات میں اپنے محبوب کےخلاف مقدمہ درج کردیا ہے اور وہ اسے اپنانے کےلئے تیار ہے تب لڑکی نے پولیس میں درج کئے گئے مقدمہ کو واپس لینے کا فیصلہ کیا۔


اس دوران اس نے یہ بھی کہا کہ وہ شروع سے ہی اپنے محبوب کےخلاف مقدمہ درج کرنانہیں چاہتی تھی بلکہ پولیس کو اس معاملے میں شامل کرکے اپنے عاشق کو اس کے کئے ہوئے وعدہ پرعمل کروانا چاہتی تھی لیکن اس دوران کچھ لوگوں نے اسے بہکایا اور سچن کی بے رخی کے لئے اس کے دوست بنٹی لانڈگے کا ہاتھ ہونے کی بات کی اور ان دونوں کےخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مشورہ دیا، پھر وہ ایف آئی آر درج نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن بنٹی لانڈگے کے مخالفین نے مجھے اس کےخلاف شکایت درج کرنے کے لئے شدید دباؤ بنایا اور بہکاوے میں آکر میں نے دونوں کےخلاف شکایت درج کردی۔


سچن کا دوست بنٹی لانڈگے ایک سیاسی پارٹی کا سرگرم لیڈر ہے اس کے مخالفین اس کو اس معاملے میں کھیسٹ کر پورے شہر میں بد نام کرنے اور سیاسی طور پر اس کو بے وزن کرنے کی سازش کررہے تھے ۔لیکن جیسے ہی متاثرہ لڑکی کے ساتھ ملزم لڑکے نے شادی کےلئے رضامندی ظاہر کردی تو لڑکی نے اس کےاور اس کے ساتھی بنٹی لانڈگے کےخلاف درج کی گئی شکایت کو واپس لے لیا ۔شکایت واپس ہونے کے بعد دونوں ملزمین جیل سے رہا ہوئے ۔سچن شیر سالہ نے اپنے وعدے کے مطابق لڑکی ساتھ شادی کرلی اور یہ معاملہ اپنے انجام کو پہنچا۔
Published by: sana Naeem
First published: Aug 18, 2020 10:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading