உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مرکزی حج کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب کل ، محبوب علی قیصر بن سکتے ہیں نئے سربراہ

    نئی دہلی : ایل جے پی کے پارلیمانی رکن چودھری محبوب علی قیصر کو حج کمیٹی آف انڈیا کا سربراہ بنایا جا سکتا ہے۔ چیئر مین کا انتخاب یہاں جمعہ کو ہوگا۔

    نئی دہلی : ایل جے پی کے پارلیمانی رکن چودھری محبوب علی قیصر کو حج کمیٹی آف انڈیا کا سربراہ بنایا جا سکتا ہے۔ چیئر مین کا انتخاب یہاں جمعہ کو ہوگا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : ایل جے پی کے پارلیمانی رکن چودھری محبوب علی قیصر کو حج کمیٹی آف انڈیا کا سربراہ بنایا جا سکتا ہے۔ چیئر مین کا انتخاب یہاں جمعہ کو ہوگا۔حج کمیٹی آف انڈیا کے کے 36 ویں سربراہ مسٹر قیصر شمیم کی میعاد کار 6 مئی 2016 تک تھی۔
      ذرائع کا کہنا ہے کہ مسڑ قیصرکے حج کمیٹی کے فعال رکن کی حیثیت سے خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں حج کے سالانہ فریضے کی تکمیل کی نگرانی سونپی جا سکتی ہے جو اس سے پہلے بھی ایک سے زیادہ ذمہ دارانہ عہدوں پر فرائض انجام دینے کا تجربہ رکھتے ہیں۔16ویں لوک سبھا میں وہ این ڈی اے کے واحد مسلم نمائندے ہیں۔
      ذرائع کا کہنا ہے کہ مسٹر قیصر کو حج کمیٹی کے اراکین کے بڑے حلقے کی تائید بھی حاصل ہے ۔
      بہار کے سابق کابینی وزیر مسٹر قیصرنے اپنے سیاسی کیریر کا آغاز کانگریس سے کیا تھا ۔ 2014 میں لوک جن شکتی پارٹی کے ٹکٹ پر وہ کھگڑیا حلقے سے لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے ۔
      First published: