ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

محبوبہ مفتی کی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات ، حج کوٹہ میں اضافہ کا مطالبہ

سری نگر : جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے نئی دہلی میں وزیر خارجہ سشما سوراج کے ساتھ ملاقات کی۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 13, 2016 10:03 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
محبوبہ مفتی کی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات ، حج کوٹہ میں اضافہ کا مطالبہ
محبوبہ مفتی: فائل فوٹو۔

سری نگر : جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے نئی دہلی میں وزیر خارجہ سشما سوراج کے ساتھ ملاقات کی۔ ایک سرکاری ترجمان کے مطابق سال رواں عازمین حج کی جانب سے موصول ہوئیں درخواستوں کی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے جموں وکشمیر کے حج کوٹہ میں اضافہ کے معاملہ پر بھی دونوں لیڈروں نے تبادلہ خیال کیا۔

محبوبہ مفتی نے حج پروازوں کے کرایوں میں کمی کا بھی مطالبہ کیا ، جو باقی ریاستوں کے مقابلہ میں کافی زیادہ ہیں۔ جموں وکشمیر کو اس سال6395 حج نشستیں الاٹ کی گئی ہیں ، جس میں1500 خصوصی نشستوں کا کوٹہ بھی شامل ہے۔

ریاستی حج کمیٹی کو32298 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ مرکزی وزیر خارجہ نے اس ضمن میں وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ اس ضمن میں مثبت توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق محبوبہ مفتی نے مرکزی وزیر کے ساتھ ریاست میں سرحد کے آر پار تجارت کو فروغ دینے کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ تا کہ اس کو مزید متحرک بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آر پار تجارت اور سفر اُن کے والد مرحوم کے دِل کے کافی نزدیک تھا اور مرحوم نے اس کو ہندوستان اور پاکستان کے مابین ایک اہم سی بی ایم قرار دیا تھا۔ وزیر اعلیٰ نے سرحد پر نئی راہداریاں کھولنے کی وکالت بھی کی ۔ تا کہ لوگوں خصوصاً بچھڑے کنبوں کے مابین تعلقات کو مضبوط بنایا جاسکے۔

First published: Apr 13, 2016 10:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading