اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہندستان کی مشترکہ تہذیب کو بچانے کےلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا: مہیش بھٹ

    لکھنؤ : مشہور فلم ساز مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ ہندستان کی مشترکہ تہذیب کو بچانے کےلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      لکھنؤ : مشہور فلم ساز مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ ہندستان کی مشترکہ تہذیب کو بچانے کےلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ہندستانی سماج میں تکثیریت کے موضوع پر لکھنو میں کورڈ اور ارتھا نامی تنظیموں کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کئے گئے ایک مذاکرے میں انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر لکھنو کے دیگر دانشوروں نے بھی ملک کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کیا۔

      مہیش بھٹ نے ملک کے موجودہ حالات پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس ایک خاص سوچ کو پورے ملک پر تھوپنا چاہتا ہے ، جس سے ملک کی مشترکہ تہذیب کو خطرہ لاحق ہے۔اس کا مقابلہ کرنے کےلئے مشترکہ تہذیب اور اقدار میں یقین رکھنے والوں کو ایک ساتھ آنے کی ضرورت ہے۔

      مذاکرے میں لکھنو کے اہم دانشوروں کے ساتھ ساتھ سماج کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے جڑے کارکنوں نے شرکت کی ۔میٹنگ میں موجودہ ماحول میں اقلیتی طبقے کو در پیش خطرات پر تشویش ظاہر کی۔تاہم سب نے ہندستانی دستور اور سماج میں یقین کا اظہار کیا ۔

      First published: