الہٰ آباد۔ معروف فلم ساز مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ ملک میں کسی خاص نظریے کو دوسروں پر تھوپنا فا شزم کی علامت ہے ۔ الہ آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مہیش بھٹ نے کہا کہ ہندوستان ایک سو پچیس کروڑ لوگوں کا ملک ہے- ایسے میں مختلف عقیدوں اور نظریات کا ہمیں احترام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک مخصوص فکر کے لوگ صرف اپنے نظریات کو ہی صحیح مان کر اسے دوسروں پر تھوپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فلم ادا کار انوپم کھیر کی طرف سے دہلی میں مارچ نکالے جانے پر کئے گئے سوال کے جواب میں مہیش بھٹ نے کہا کہ انوپم کھیر کو دانشوروں اور سر کار کے درمیان ثالثی کا کر دار ادا کرنا چاہئے۔
شینا بورا قتل معاملے پر بھٹ بنا رہے ہیں فلم ’ اب رات گذرنے والی ہے
مشہور شینا بورا قتل کیس کی کہانی پر اب فلم بنائی جا رہی ہے ۔ جلد ہی یہ فلم ریلیز کر دی جائے گی۔ممتاز فلم ساز مہیش بھٹ نے الہ آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شینا بورا قتل کا معاملہ سامنے آنے سے پہلے فلم ’’ اب رات گذرنے والی ہے ‘‘ کی اسکرپٹ تیار کر لی گئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ شینا بورا قتل معاملہ اس فلم کی کہانی سے بہت مما ثلت رکھتا ہے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔