نئی دہلی۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال کی رہائش کے باہر دھرنے پر بیٹھے مشرقی دہلی سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما مہیش گری نے آج شام اپنی بھوک ھڑتال ختم کر دی۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ دھرنا کی جگہ پر پہنچے اور مسٹر گری سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی۔ اس کے بعد مسٹر گری نے اپنی ھڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔ بی جے پی دہلی یونٹ کے صدر ستیش اپادھیائے کی موجودگی میں مسٹر سنگھ نے جوس پلا کر مسٹر گری کی بھوک ہڑتال ختم کرائی۔
مسٹر گری اتوار کی شام سے وزیر اعلی کی رہائش کے باہر بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے۔ نئی دہلی بلدیہ کونسل (این ڈی ایم سی) کے لاء آفیسر ایم ایم خان کے قتل میں شامل ہونے کا وزیر اعلی کی طرف سے الزام لگائے جانے کے بعد مسٹر گری نے مسٹر کیجریوال کو الزام ثابت کرنے کیلئے کھلی بحث کا چیلنج کیا تھا۔ مسٹر کیجریوال کے کھلی بحث کے چیلنج میں نہ آنے پر مسٹر گری اتوار کی شام کو وزیر اعلی کی رہائش کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئے تھے۔ گزشتہ تین دن کے دوران بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی اور منوج تیواری سمیت کئی لیڈروں نے دھرنا کے مقام پر پہنچ کر مسٹر گری کی حمایت کی تھی۔ مسٹر سوامی نے مطالبہ کیا تھا کہ مسٹر کیجریوال اگر معافی نہیں مانگتے ہیں تو انہیں استعفی دے دینا چاہیے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔