ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

رمضان سیز فائر کی بدولت کشمیری مائیں سکون سے سوتی ہیں: محبوبہ مفتی

جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ وادی میں ’رمضان سیز فائر‘ کی بدولت مائیں گذشتہ چند روز سے سکون سے سو رہی ہیں۔ انہوں نے ’سیز فائر‘ کے اعلان کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے فیصلے لینے کے لئے بہت بڑا کلیجہ چاہیے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 19, 2018 11:35 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
رمضان سیز فائر کی بدولت کشمیری مائیں سکون سے سوتی ہیں: محبوبہ مفتی
محبوبہ مفتی . فائل فوٹو

سری نگر : جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ وادی میں ’رمضان سیز فائر‘ کی بدولت مائیں گذشتہ چند روز سے سکون سے سو رہی ہیں۔ انہوں نے ’سیز فائر‘ کے اعلان کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے فیصلے لینے کے لئے بہت بڑا کلیجہ چاہیے۔


محبوبہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار ہفتہ کے روز یہاں شہرہ آفاق ڈل جھیل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کشن گنگا پن بجلی پروجیکٹ کے رسمی افتتاح کی غرض سے منعقد ہونے والی اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی موجود تھے۔


وزیر اعلیٰ نے مسٹر مودی سے اپیل کی کہ وہ جموں وکشمیر کو مصیبت سے باہر نکالنے کی اپنی کوششیں جاری رکھیں۔ انہوں نے حالیہ ’فائر بندی‘ کے اعلان کے لئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ’میں وزیر اعظم کا اپنی اس گلپوش وادی میں خوش آمدید کہنا چاہتی ہوں۔ ساتھ ہی رمضان کے پیش نظر جو انہوں نے یہاں آپریشنز کو بند کرنے کا اعلان کیا، اس کے لئے اُن کا بے حد شکر گذار ہوں۔ میں اُن کو بتانا چاہتی ہوں کہ صرف ہم نہیں بلکہ یہاں کی مائیں گذشتہ دو تین دنوں سے سکون سے سو رہی ہیں۔ وہ یہ سوچ کر سکون سے سوتی ہیں کہ آج ہمارے بچے محفوظ ہیں‘۔


انہوں نے کہا ’اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ جو انسان انسان کا شکر گذار نہیں رہے گا تو وہ میرا شکر گذار کیسے ہوگا۔ ہم اس غیرمعمولی اعلان کے لئے آپ کے شکر گذار ہیں۔ اس طرح کے اعلان کے لئے کلیجہ چاہیے۔ اس طرح کے فیصلے صرف طاقت کے دم پر لئے جاتے ہیں۔ آپ نے جموں وکشمیر کے لوگوں کے لئے ایک قدم اٹھایا، یقین مانیں جموں وکشمیر کے لوگ دس قدم اٹھائیں گے‘۔

 
First published: May 19, 2018 11:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading