اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بلند شہرتشدد: اہم ملزم اوربجرنگ دل ضلع کنوینریوگیش راج نےجاری کیا ویڈیو، ایک طرف پولیس کے لئے چیلنج وہیں پولیس پوری طرح بے بس

    بلند شہرتشدد کا اہم ملزم یوگیش راج نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔

    بلند شہرتشدد کا اہم ملزم یوگیش راج نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔

    واردات کے بعد سے فرارچل رہے یوگیش کانام لینے سے اے ڈی جی لااینڈ آرڈرآنند کماربھی پریس کانفرنس میں بچتے نظرآئے جبکہ تحریرمیں تین باریوگیش راج کا نام لکھا ہے، جبکہ پولیس نے بھی کسی تنظیم کا نام نہیں لیا ہے۔

    • Share this:
      بلند شہرتشدد معاملے میں اترپردیش پولیس نے ابھی تک چارملزمین کوتوگرفتارکرلیا ہے، لیکن بجرنگ دل کا ضلع کنوینراورمعاملے کا اہم ملزم یوگیش راج واردات کے 48 گھنٹے بعد بھی فرارہے۔ یوگیش راج کی گرفتاری پرپولیس نے خاموشی اختیارکررکھی ہے۔ وہیں اپوزیشن حکومت پرحملہ آورہے۔ اسی درمیان بدھ کویوگیش راج کا ایک ویڈیو واٹس اپ پروائرل ہوا ہے۔ اس ویڈیو میں یوگیش راج خود کو بے قصوربتارہا ہے۔

      ویڈیو میں یوگیش راج کہہ رہا ہے کہ بلند شہرکے سیانا میں ہوئے گئوکشی معاملے میں پولیس اسے اس طرح سے پیش کررہی ہے کہ جیسے اس کی کوئی بہت بڑی مجرمانہ تاریخ ہو۔ ویڈیو میں اس نے کہا "میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس دن دوواقعات ہوئی تھیں۔ پہلا واقعہ سیانا کے نزدیک ایک گاوں مہاومیں گئوکشی کولے کرہوئی تھی، جس کی اطلاع پرمیں اپنے ساتھیوں کے ساتھ پہنچا تھا۔ انتظامیہ کے لوگ بھی وہاں پہنچے تھے۔ معاملے کوخاموش کرنے کے بعد ہم سبھی لوگ سیانا تھانے میں اپنا مقدمہ لکھوانے آگئے تھے"۔

      یوگیش راج آگے کہتا ہے کہ تھانے میں بیٹھے بیٹھے اطلاع ملی کہ مقامی لوگوں نے پتھراو کردیا ہے۔ اس دوران وہاں فائرنگ ہوئی ہے، جس میں ایک نوجوان کو گولی لگی ہے اورایک پولیس والے کو بھی گولی لگی ہے۔

      یوگیش راج مزید کہتا ہے کہ جب ہمارے مطالبے پرمقدمہ سیانا تھانہ میں لکھا جارہا تھا، تب بجرنگ دل احتجاج کیوں کرتا۔ یوگیش نے آگے کہا کہ وہ دوسری جائے واردات پرنہیں تھا۔ اس کا دوسرے حادثہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ایشور(بھگوان) مجھے انصاف دلائیں گے، مجھے بھگوان پرپورا بھروسہ ہے۔

      واضح رہے کہ یوگیش راج نے ہی پیرکوگئوکشی کی ایک ایف آئی آردرج کرائی تھی، اسے تشدد کے لئے اہم ملزم سمجھا جارہا ہے، لیکن واردات کے بعد سے ہی وہ فرارچل رہا ہے۔ اے ڈی جی لااینڈ آرڈرآنند کماربھی منگل کو کئے گئے اپنے پریس کانفرنس میں یوگیش راج کا نام لینے سے بچتے نظرآئے جبکہ تحریرمیں تین باریوگیش راج کا نام لکھا ہے۔ وائرل ویڈیومیں بھی یوگیش راج شہید انسپکٹرسبودھ کمارسنگھ سے بحث کرتا نظرآرہا ہے۔ اے ڈی جی نے اپنی پریس کانفرنس میں کسی بھی تنظیم کا نام نہیں لیا۔

      یہ بھی پڑھیں:   بلند شہرتشدد: گئوکشی پر پولیس ایف آئی آر میں 7 مسلمانوں کے نام، دو نابالغ، 5 گاوں میں تھے ہی نہیں

      یہ بھی پڑھیں:  بلند شہرتشدد: مبینہ گئوکشی میں شامل لوگوں کے خلاف کارروائی کا وعدہ، لیکن پولیس افسر کے قتل پرخاموشی

      یہ بھی پڑھیں:  بلند شہرتشدد: بہن نے یوگی کے خلاف ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے کہا "وزیراعلیٰ گئورکشا کی بات کرتے ہیں، اسی کےلئےمیرے بھائی نےجان دے دی"۔

      یہ بھی پڑھیں:  بلند شہر تشدد: انسپکٹر کے قتل میں بجرنگ دل، بی جے پی، وی ایچ پی کارکنان کے خلاف ایف آئی آر

      یہ بھی پڑھیں:  بلند شہر مبینہ گئوکشی معاملہ: بھیڑ نے انسپکٹر کو پیٹنے کے بعد سر میں ماری گولی ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ
      First published: