ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اترپردیش: پرتاپ گڑھ میں بڑا حادثہ، باراتیوں سے بھری بولیرو ٹرک سے ٹکرائی، 14ہلاک

پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ گذشتہ رات دیش راج انارہ گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار بولیرو سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 14 افراد کی موت ہوگئی۔ یہ سب باراتی تھے جو نواب گنج کے علاقے شیخ پور گاؤں میں شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 20, 2020 08:42 AM IST
  • Share this:
اترپردیش: پرتاپ گڑھ میں بڑا حادثہ، باراتیوں سے بھری بولیرو ٹرک سے ٹکرائی، 14ہلاک
پرتاپ گڑھ میں بڑا حادثہ، باراتیوں سے بھری بولیرو ٹرک سے ٹکرائی، 14ہلاک

پرتاپ گڑھ ۔ اترپردیش کے پرتاپ گڑھ کے مانیک پور علاقے میں ایک ٹرک سے بولیرو  ٹکرا گئی جس میں سوار 14 باراتیوں کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ گذشتہ رات دیش راج انارہ گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار بولیرو سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 14 افراد کی موت ہوگئی۔ یہ سب باراتی تھے جو نواب گنج کے علاقے شیخ پور گاؤں میں شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے۔


انہوں نے بتایا کہ یہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بولیرو گاڑی کو زبردست نقصان پہنچا۔ مرنے والے افراد اس میں پھنس گئے تھے۔ لاشوں کو گیس کٹر کی مدد سے نکالا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں میں 12 افراد کنڈہ کوتوالی کے جیگرا پور گاؤں کے باشندے ہیں جبکہ ایک کا تعلق مانیک پور اور ایک ہتھی گنواں علاقے سے ہے۔



وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبوں سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سینئر حکام کو جائے حادثہ پر پہنچنے اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔


ہلاک ہونے والوں میں ببلو (22) ، دنیش کمار (49) ، پون کمار (10) ، دیا رام (40) ، امن کمار (7) ، رام سمن (40) ، انش (9) ، گورو کمار (10) ، نان گوڑ (55)، 55) ، سچن (12) ، ہمانشو (12) ، میتھلیش کمار (17) ، ابھیمنیو (28) اور مانک پور علاقہ کے رہنے والے ڈرائیور پارس ناتھ (40) شامل ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 20, 2020 08:41 AM IST