ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ : کرنل پروہت کو جھٹکا ، سپریم کورٹ کی عرضی مسترد

عدالت نے تاہم عرضی گزار کو اپنا مطالبہ نچلی عدالت کے سامنے پیش کرنے کی اجازت دے دی ۔ عدالت نے کہا کہ ’اگر ہم اس وقت مداخلت کریں گے تو سماعت متاثر ہوسکتی ہے‘۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 04, 2018 04:36 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ : کرنل پروہت  کو جھٹکا ، سپریم کورٹ کی عرضی مسترد
نیوز 18 کریٹیو: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے 2008کے مالیگاؤں دھماکہ معاملے میں کرنل شری کانت پروہت کو مبینہ طورپر اغواکرنے کی جانچ ایس آئی ٹی سے کرانے سے متعلق ان کی عرضی آج مسترد کردی۔ جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے کرنل پروہت کی عرضی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی سماعت نچلی عدالت میں چل رہی ہے او رایسی صورت میں وہ مداخلت نہیں کرے گا۔عدالت نے تاہم عرضی گزار کو اپنا مطالبہ نچلی عدالت کے سامنے پیش کرنے کی اجازت دے دی ۔ عدالت نے کہا کہ ’اگر ہم اس وقت مداخلت کریں گے تو سماعت متاثر ہوسکتی ہے‘۔


کرنل پروہت کی طرف سے پیش سینئر وکیل ہریش سالوے نے دلیل دی کہ عرضی گذار نے جو معاملہ اٹھایا ہے اس پرتوجہ دی جانی چاہئے۔ اس پر جسٹس گوگوئی نے کہا کہ عرضی گذار اپنی بات نچلی عدالت میں پیش کرے۔


اس سے قبل گزشتہ 27اگست کو جسٹس ادے امیش للت کے سماعت سے الگ ہونے کی وجہ سے نئی بنچ کی تشکیل تک سماعت ملتوی کرنی پڑی تھی۔

First published: Sep 04, 2018 04:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading