ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

غیر کانگریسی، غیر بی جے پی مشترکہ محاذ قائم کرنے کے لئے ممتا دلی کے دورہ پر

نئی دہلی۔ مغربی بنگال کی وزیراعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے غیر کانگریسی اور غیربی جے پی مشترکہ محاذ قائم کرنے کی مہم کے تحت آج یہاں تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) اور تلنگانہ راشٹر سمیتی کے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کی۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 27, 2018 06:12 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
غیر کانگریسی، غیر بی جے پی مشترکہ محاذ قائم کرنے کے لئے ممتا دلی کے دورہ پر
مغربی بنگال کی وزیراعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے۔ فوٹو، یو این آئی۔

نئی دہلی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف مختلف جماعتوں کو متحد کرکے محاذ بنانے کی مہم میں مصروف ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے آج یہاں سلسلہ وار میٹنگوں میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار کے ساتھ ساتھ تیلگو دیشم پارٹی ، تلنگانہ راشٹر سمیتی، شیوسینا اور راشٹریہ جنتادل کے لیڈروں کے ساتھ الگ الگ ملاقات کی۔

پوار کے ساتھ تقریباََ تیس منٹ کی میٹنگ کے بعد محترمہ بنرجی نے کہا کہ میٹنگ میں لوک سبھا انتخابات کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ جب سیاسی لوگ ملاقات کرتے ہیں تو وہ سیاست پر ہی بات کریں گے۔ اس میں چھپانے کی بات نہیں ہے۔ آئندہ لوک سبھا انتخابات کافی دلچسپ ہونے والے ہیں۔ ملاقات کے دوران این سی پی کے لیڈر پرفل پٹیل، ترنمول کے سوگت رائے، دنیش ترویدی، کلیان بنرجی اور کچھ دیگر لیڈر بھی موجود تھے۔


ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ کل بی جے پی کے سینئر لیڈر یشونت سنہا، ارون شوری اور کچھ دیگر لیڈروں سے بھی ملاقات کریں گی۔ پوار کے ساتھ میٹنگ سے پہلے محترمہ بنرجی نے ٹی ڈی پی لیجسلیٹیو پارٹی کے لیڈر اور سابق مرکزی وزیر آئی ایس چودھری اور پارٹی کے دیگر اراکین پارلیمان سے بات چیت کی۔ وہ ٹی آر ایس رکن پارلیمان کویتا سمیت پارٹی کے کچھ دیگر اراکین پارلیمنٹ سے بھی ملیں۔ میٹنگ میں شامل ٹی ڈی پی رکن پارلیمان رام موہن نائیڈو نے یو این آئی کو بتایا کہ محترمہ بنرجی نے کہا کہ ان کی پارٹی آندھراپردیش کو مالی پیکج دینے کی ٹی ڈی پی کی مانگ کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ٹی ڈی پی کو انصاف دلانے کے لئے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان اندر اورباہر اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ نائیڈو نے کہا کہ کسانوں کے مسائل جیسے کئی قومی امور ہیں جن پر دونوں جماعتوں کی رائے یکساں ہے اور وہ متحد ہوکر جدوجہد کریں گی۔



ذرائع کے مطابق محترمہ بنرجی نے محترمہ کویتا کو تلنگانہ میں ریزرویشن کا کوٹہ بڑھانے کی ٹی آر ایس کی مانگ کو پارلیمنٹ میں متحد ہوکر اٹھانے کا یقین دلایا ہے۔ بعد میں انہوں نے شیوسینا رکن پارلیمان سنجے راوت اور آر جے ڈی رکن پارلیمان میسا بھارتی کے ساتھ بھی میٹنگ کی۔ کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر اشونی کمار نے بھی ترنمول کی سربراہ سے ملاقات کی۔ محترمہ بنرجی کی ترقی پسند اتحاد کی صدر محترمہ سونیا گاندھی سے بھی ملاقات کرنے کی امید ہے۔ محترمہ بنرجی مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں سے ملاقات کرنے کے مقصد سے چار دن کے دورہ پر کل یہاں پہنچی تھیں۔


پہلے یہ کہا جارہا تھا کہ  پوار علاقائی جماعتوں کے لیڈروں کو آج عشائیہ دیں گے اور  بنرجی ان سے اسی دوران ملاقات کریں گی لیکن یہ ملاقات دن میں ہی پارلیمنٹ کے احاطہ میں ہوئی۔ ترنمول سربراہ گزشتہ کچھ ہفتہ کے دوران تلنگانہ کے وزیراعلی اور ٹی آر ایس کے سربراہ کے چندر شیکھر راو، آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو ، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو ، بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی اور عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال سے بھی ملاقات کرچکی ہیں۔

First published: Mar 27, 2018 03:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading