உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بیوی کا نمبر پارن سائٹ پر ڈالنے اور فحش تصاویر بھیجنے کے الزام میں شوہر گرفتار

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    ایک 38 سالہ شخص پر اپنی بیوی کو فحش تصاویر اور میسجیز بھیجنے کا الزام ہے۔

    • Share this:
      ایک 38 سالہ شخص پر اپنی بیوی کو فحش تصاویر اور میسجیز بھیجنے کا الزام تھا۔ ساتھ ہی اس نے اپنی بیوی کا فون نمبر پارن ویب سائٹ پر ڈال دیا تھا۔ ملزم کو پولیس نے اتوار کے روز گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نوئیڈا سیکٹر 3 میں ایک پرائویٹ فرم میں کنسلٹینٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ منگل کے روز اس کی بیوی پولیس کے پاس گئی اور شوہر کے خلاف شکایت درج کرائی۔

      سیکٹر 20 پولیس اسٹیشن ہاوس افسر منوج کمار نے کہا، ’’ دونوں کی شادی 2011 میں ہوئی تھی۔ دونوں نے لو میریج کی تھی۔ تاہم گزشتہ 10 ماہ سے وہ ایک ساتھ نہیں رہ رہے تھے‘۔ متاثرہ بیوی نے فون پر ساری تصاویر ، میسیجز اور اسکرین شاٹ پولیس کو دکھائے۔

      خبر کے مطابق 13 نومبر کو کیس درج ہونے کے بعد سے ملزم فرار تھا۔ اتوار کے روز پولیس کو حاصل ہوئی اطلاع کے بعد پولیس نے اسے نوئیڈا سیکٹر 27 سے گرفتار کر لیا۔

       
      First published: