உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پنجاب نیشنل بینک کا 11 ہزار کروڑ روپے غبن کرکے فرار نیرو مودی کے پاس ہے دوہری شہریت !۔

    نیرو مودی ۔ فائل فوٹو

    نیرو مودی ۔ فائل فوٹو

    پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ11 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی دھوکہ دھڑی کرنے والے نیرو مودی کا پاسپورٹ ہندوستان کی حکومت نے بھلے ہی کردیا ہو ، لیکن اب یہ بات سامنے آرہی ہے کہ اس ہیر کاروباری کے پاس دوہری شہریت ہوسکتی ہے

    • Share this:
      نئی دہلی : پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ11  ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی دھوکہ دھڑی کرنے والے نیرو مودی کا پاسپورٹ ہندوستان کی حکومت نے بھلے ہی منسوخ کردیا ہو ، لیکن اب یہ بات سامنے آرہی ہے کہ اس ہیرا کاروباری کے پاس دوہری شہریت ہوسکتی ہے ۔
      انگریزی اخبار ٹربیون نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پالن پوری جین کمیونٹی میں یہ بات سب کو معلوم ہے کہ نیرو کے پاس دوہر شہریت ہے ۔ نیرو اور اس کے بھائی نشل نے بیلجیئم میں پرورش پائی ہے ۔ یہ ملک ہیرا کاروبار کا سب سے اہم ملک مانا جاتا ہے ۔ خفیہ محکمہ سے وابستہ ذرائع کے مطابق نشل نے پہلے ہی اپنا ہندوستانی پاسپورٹ سرینڈر کرکے بیلجیئم کی شہریت لے لی تھی حالانکہ نیرو نے خود کو ہندوستانی شہری اعلان کر رکھا تھا۔
      گجرات سے تعلق رکھنے والے نیرو مودی نے ڈائمنڈ کمپنی شروع کرکے دہلی ، ممبئی ، نیویارک ، لندن ، ہانک کانگ اور مکاو سمیت دنیا کے متعدد بڑے شہروں میں جیولری شو رام کھولا تھا ۔ حالانکہ ان دنوں وہ پی این بی سے 11 ہزار کروڑ روپے کی جعل سازی کرکے فرار ہے ۔
      ملک کی بینکنگ تاریخ کے اس سب سے بڑے گھوٹالہ کے سامنے آنے کے بعد وزارت کارجہ نے نیرو مودی اور اس کے کاروباری ساتھی میہول چوکسی کا پاسپورٹ فوری طور پر چار ہفتوں کیلئے منسوخ کردیا ہے۔
      First published: