உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دلی: چلتی بس میں طالبہ کے سامنے شخص نے کی گندی حرکت، کسی نے نہیں کی مدد

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    ایک طالبہ بس میں سوار ہو کر کاپس ہیڑا سے وسنت کنج کی طرف جا رہی تھی۔ تبھی بس میں سوار ایک شخص نے اسے دیکھ کر فحش اشارے کرنے شروع کر دیے

    • Share this:
      ملک کی راجدھانی دلی عورتوں کے لئے اب محفوظ نہیں ہے۔ عوامی مقامات پر بھی انہیں کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں بس میں ہی ایک آدمی نے شرمسار کر دینے والی واردات کو انجام دیا۔ ملی معلومات کے مطابق، چلتی بس میں ہی طالبہ کے سامنے ایک شخص نے مشت زنی کرنا شروع کر دیا۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ بس میں موجود کسی بھی شخص نے اسے روکنے کی ہمت نہیں کی۔

      ایک طالبہ بس میں سوار ہو کر کاپس ہیڑا سے وسنت کنج کی طرف جا رہی تھی۔ تبھی بس میں سوار ایک شخص نے اسے دیکھ کر فحش اشارے کرنے شروع کر دیے۔ دیکھتے ہی دیکھتے وہ شخص اشاروں سے آگے بڑھ گیا اور بھری بس میں طالبہ کے سامنے مشت زنی کرنے لگا۔ ملزم خاتون سیٹ پر ہی بیٹھا تھا۔

      متاثرہ نے پولیس کو بتایا کہ مجھے دیکھنے کے بعد وہ شخص مشت زنی کرنے لگا۔ لیکن بس میں کسی نے بھی اسے روکنے کی کوشش نہیں کی۔ طالبہ کو اس سے اکیلے ہی مقابلہ کرنا پڑا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور جانچ کی جا رہی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: اب مشت زنی سین کرکے سرخیوں میں آئی یہ اداکارہ ، بولڈنیس کی ٹوٹ گئی ساری حدیں

      ملک کے دارالحکومت میں ہو رہے اس طرح کے واقعات بتاتے ہیں کہ ہم خواتین کے تحفظ کو لے کر کتنے سنجیدہ ہیں۔ اگر یہ صورتحال ملک کی دارالحکومت کا ہے تو آپ عام شہروں کی صورت حال خود بخود سمجھ سکتے ہیں۔ ویسے بھی یہ واقعہ دہلی میں نیا نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی اس طرح کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ اس کے بعد بھی انتظامیہ اسے روکنے میں کامیاب نہیں ہو پائی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: مشت زنی والے سین کے لئے کرن نے کیارا کو دی تھی یہ صلاح
      First published: