ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پورن سائٹ سے لڑکی کی ہوبہو شکل والا ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرکے وائرل کیا، ایف آئی آر

ایس پی منڈی گرودیوشرما نےبتایا کہ اس طرح فحش مواد وائرل کرنے پر پولیس نگرانی کررہی ہے۔ ایسے شرارتی عناصرسے نمٹنے کےلئے پولیس نظربنائے ہوئے ہیں۔

  • Share this:
پورن سائٹ سے لڑکی کی ہوبہو شکل والا ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرکے وائرل کیا، ایف آئی آر
پورن سائٹ سے لڑکی کی ہوبہو شکل والا ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرکے وائرل کیا۔

منڈی: ہماچل پردیش کے منڈی میں شاطروں نےعلاقے کی ایک لڑکی سے ملتی جلتی شکل والی کسی لڑکی کا فحش ویڈیو پورن سائٹ (ویب سائٹ) سے ڈاؤن لوڈ کرکے وائرل کردیا ہے۔ بڑی تیزی سے یہ ویڈیووائرل ہورہا ہے۔ پتہ چلنے پرلڑکی نےاس کی شکایت خاتون پولیس تھانہ میں درج کروائی ہے۔ معاملہ ہماچل پردیش کے منڈی ضلع کا ہے۔


پولیس نے شکایت کی بنیاد پر 67 اے آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ جلد ہی اس معاملے میں کچھ گرفتاریاں ممکن ہیں۔ پولیس ویڈیووائرل کرنے والوں تک پہنچ چکی ہے۔


گھر والوں اوررشتہ داروں تک پہنچی بات


ایس پی منڈی گرودیوشرما نے بتایا کہ شکایت کنندہ لڑکی کا الزام ہے کہ اس کی ملتی جلتی کسی لڑکی کا فحش ویڈیوکسی پورن سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے وائرل کیا جارہا ہے۔ ویڈیو وائرل کرنے والوں کووہ نا جانتی ہے، نہ پہچانتی ہے۔ اب بات ان کے گھروالوں اوررشتہ داروں تک پہنچ چکی ہے۔ اس سے انہیں کافی شرمندگی اٹھانی پڑ رہی ہے۔

گرودیوشرما، ایس پی منڈی، ہماچل پردیش

منڈی کے ایس پی نے کہی یہ بات

ایس پی منڈی گرودیوشرما نے بتایا کہ اس طرح فحش مواد وائرل کرنے پرپولیس نگرانی کر رہی ہے۔ ایسےشرپسند عناصرسےنمٹنےکےلئےپولیس نظربنائے ہوئے ہے۔ اگرکوئی فحش مواد یا پوسٹ کرتا ہے توان کے خلاف قانونی طورپرکارروائی کی جائے گی۔

ویریندربھاردواج کی رپورٹ
First published: Dec 10, 2019 11:32 PM IST