ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دادری سانحہ پر مینکا گاندھی نے کہا : دو نوں نوجوان بے قصور ہیں ، میں انہیں جانتی ہوں

نئی دہلی: خواتین و بہبود اطفال کی مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے اترپردیش حکومت پر دادری سانحہ کے بارے میں لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ اس کے لئے بے گناہوں کو ستایا جا رہا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 09, 2015 07:20 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دادری سانحہ پر مینکا گاندھی نے کہا : دو نوں نوجوان بے قصور ہیں ، میں انہیں جانتی ہوں
نئی دہلی: خواتین و بہبود اطفال کی مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے اترپردیش حکومت پر دادری سانحہ کے بارے میں لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ اس کے لئے بے گناہوں کو ستایا جا رہا ہے۔

نئی دہلی: خواتین و بہبود اطفال کی مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے اترپردیش حکومت پر دادری  سانحہ کے بارے میں لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ اس کے لئے بے گناہوں کو ستایا جا رہا ہے۔


مسز گاندھی نے یہاں قومی خواتین کمیشن کے نئے دفتر نربھیہ بھون کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ جو لوگ اس واقعہ کے ذمہ دار ہیں انہیں سزا دی جانی چاہئے لیکن بے گناہوں کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہئے ملک کا اپنا قانون ہے اور اس پر عمل کیا جانا چاہئے لیکن اتر پردیش کی حکومت اس معاملے میں لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے۔


انہوں نے کہا اتر پردیش کی حکومت اور وہاں کی پولیس اس معاملے میں سیاست کر رہی ہے جن دو نوجوانوں پر الزام عائد کیا جا رہا ہے وہ بے قصور ہیں میں انہیں جانتی ہوں اس اترپردیش پولس اہلکاروں کی ناکامی ہے ۔


’’مسز گاندھی نے کہا کہ جیسا کہ صدر پرنب مکھرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کسی بھی مسائل کو لے کر ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑا نہیں جانا چاہئے۔

First published: Oct 09, 2015 04:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading