ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

امپھال: اسکول کے باہر ملا آئی ای ڈی بم، کشمیر کے اسکول میں ایک دن پہلے ہوا تھا دھماکہ

منی پور کے امپھال کے کانچی پور میں ایک اسکول کے باہر آئی ای ڈی بم ملنے کی خبر ہے۔

  • Share this:
امپھال: اسکول کے باہر ملا آئی ای ڈی بم، کشمیر کے اسکول میں ایک دن پہلے ہوا تھا دھماکہ
منی پور کے امپھال کے کانچی پور میں ایک اسکول کے باہر آئی ای ڈی بم ملا ہے

منی پور کے امپھال کے کانچی پور  میں ایک اسکول کے باہر آئی ای ڈی بم ملنے کی خبر ہے۔ معاملہ کی اطلاع پاکر موقع پر سکیورٹی فورسز پہنچ گئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں بدھ کے روز ہوئے دھماکہ کے بعد اس معاملہ کو بے حد سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقہ کو گھیر لیا ہے اور بم کو ناکارہ کرنے کی کوشش تیز کر دی گئی ہے۔


موصولہ اطلاعات کے مطابق منی پور کے امپھال کے کانچی پور میں جب لوگ اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے تبھی ان کی نظر اسکول کے گیٹ کے پاس رکھے ایک ڈبے پر پڑی۔ تحقیقات میں پایا گیا ہے کہ ڈبے میں آئی ای ڈی بم رکھا تھا۔ معاملہ کو سنجیدگی سے دیکھتے ہوئے پورے علاقہ کو خالی کرا دیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقہ کو گھیر لیا ہے اور بم کو ناکارہ کرنے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔


غور طلب ہے کہ بدھ کے روز جموں وکشمیرکے پلوامہ میں ایک نجی اسکول کے اندردھماکہ ہوا تھا۔ دھماکہ میں کم ازکم کم 10 بچے زخمی ہو گئے تھے۔


 
First published: Feb 14, 2019 10:10 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading