اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ معاملے میںED کی کارروائی، منیش سسودیا کے PAکو اٹھا کر پوچھ۔گچھ جاری

    ذرائع نے بتایا کہ مرکزی ایجنسی ای ڈی نے دہلی-این سی آر میں کم از کم پانچ مقامات پر چھاپے مارے اور منیش سسودیا کے پی ایم شرما کو ای ڈی ہیڈکوارٹر لے آئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: دہلی شراب پالیسی مبینہ گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی ED نے ایک اور کارروائی کی ہے۔ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کے پرسنل اسسٹنٹ (پی اے) کو ای ڈی یعنی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ہیڈکوارٹر لایا گیا ہے۔ منیش سسودیا کے پرسنل اسسٹنٹ دیویندر شرما سے ایکسائز پالیسی میں مبینہ گھپلے کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

      ذرائع نے بتایا کہ مرکزی ایجنسی ای ڈی نے دہلی-این سی آر میں کم از کم پانچ مقامات پر چھاپے مارے اور منیش سسودیا کے پی ایم شرما کو ای ڈی ہیڈکوارٹر لے آئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔





      دراصل منیش سسودیا کے خلاف دہلی ایکسائز پالیسی 2021-22 کے حوالے سے بدعنوانی کے الزام میں سی بی آئی کا مقدمہ درج کرنے کے بعد اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بھی ان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ حالانکہ بعد میں ایکسائز پالیسی واپس لے لی گئی۔

      قابل ذکر بات یہ ہے کہ ماضی میں سی بی آئی نے ایکسائز گھوٹالہ معاملے کے سلسلے میں دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا سے نو گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی تھی۔ حکام کے مطابق نائب وزیر اعلیٰ سے دہلی حکومت کی ایکسائز پالیسی کے مختلف پہلوؤں، تاجر وجے نائر سمیت دیگر ملزمان کے ساتھ ان کے تعلقات اور کیس میں تلاشی کے دوران ملنے والے دستاویزات کے بارے میں نو گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی گئی تھی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: