ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی الیکشن نتائج 2020: منیش سسودیا نےکہا- بے چینی توہوگی ہی، نائب وزیراعلیٰ کی ماں اوراہلیہ نےکہیں یہ باتیں

دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے انتخابی نتائج آنے سے قبل کہا کہ بےچینی تو ہوگی ہی، لیکن اعتماد بھی ہے۔ ہم جیت کو لےکرمطمئن ہیں کیونکہ ہم نے5 سال کام کیا ہے۔

  • Share this:
دہلی الیکشن نتائج 2020: منیش سسودیا نےکہا- بے چینی توہوگی ہی، نائب وزیراعلیٰ کی ماں اوراہلیہ نےکہیں یہ باتیں
نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے انتخابی نتائج آنے سے قبل کہا- بے چینی ہے، لیکن عوام پر بھروسہ ہے۔ تصویر: اے این آئی

نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے انتخابی نتائج آنے سے ٹھیک پہلےکہا کہ 'نتائج سے پہلے بے چینی تو ہوگی ہی، لیکن جیت کا بھروسہ بھی ہے۔ ہم جیت کو لےکر مطمئن ہیں کیونکہ ہم نے پانچ سال کام کیا ہے۔ بغیر کسی خوف کےکام کیا ہے، تعلیم اور صحت پر کام کیا ہے۔ وقت بڑھنے دیجئے، پھر اپوزیشن کی سیٹیں بھی کم ہوتی جائیں گی'۔




منیش سسودیا کی اہلیہ سیما سسودیا نےکہا کہ اچھے نتائج آئیں گے، بہت اچھی امیدکر رہے ہیں۔ صبح اٹھ کرروزانہ ہم لوگ پوجا کررہے ہیں۔ 12-11 بجے تک نتیجہ آہی جائےگا۔ منیش سسودیا کی ماں نےکہا کہ 'جیت کی پوری امید ہے۔ عوام ہمارے ساتھ ہے، کام کیا، آشیرواد دینا ہمارا کام ہے'۔ انہوں نے زور دے کرکہا کہ 'یقینی طور پراچھا کام کرنے کی وجہ سے بہت سی امیدیں ہیں۔ گزشتہ بار سے زیادہ اکثریت سے عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے والی ہے۔

پہلے ہوتی ہے پوسٹل ووٹوں کی گنتی

آرٹیکل 54 اے کے مطابق، جب بھی پوسٹل بیلٹ اور ای وی ایم دونوں کے ذریعہ ووٹنگ ہوتی ہے، ہمیشہ پوسٹل بیلٹ کی گنتی پہلےکی جاتی ہے۔ کسی بھی قیمت پر پوسٹل بیلٹ پہلے ہی راؤنڈ میں گنےجاتے ہیں۔ ای وی ایم کے ووٹوں کی گنتی پوسٹل بیلٹ کی گنتی شروع ہونےکے 30 منٹ کے بعد شروع ہوتی ہے۔ بھلے ہی 30 منٹ میں پوسٹل بیلٹ کی گنتی پوری نہیں ہوئی ہو، لیکن اس سے زیادہ رکنےکی اجازت نہیں ہوتی ہے۔
First published: Feb 11, 2020 08:42 AM IST