ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سی بی ایس ای نے کہا جھوٹ ہے پیپر لیک ہونے کی خبر، افواہ پھیلانے والوں کو دی وارننگ

نئی دہلی۔ سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن(سی بی ایس ای) نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ بارہویں کے امتحان میں آج اکاونٹس کا پرچہ لیک ہوگیا ہے اور کہا کہ یہ خبر یکسر بے بنیاد ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 15, 2018 02:29 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سی بی ایس ای نے کہا جھوٹ ہے پیپر لیک ہونے کی خبر، افواہ پھیلانے والوں کو دی وارننگ
تصویر نیوز ۱۸، فائل فوٹو

نئی دہلی۔ سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن(سی بی ایس ای) نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ بارہویں کے امتحان میں آج اکاونٹس کا پرچہ لیک ہوگیا ہے اور کہا کہ یہ خبر یکسر بے بنیاد ہے۔ سی بی ایس ای کی پبلک ریلیشنز آفیسر رما شرما نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ امتحان کے دوران کچھ شرپسند عناصر نے وہاٹس ایپ اور سوشل میڈیا پر یہ غلط اطلاع ڈال دی تھی کہ سوالنامہ لیک ہوگیا ہے۔


بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام امتحان مراکز پر سوالنامے پوری طرح مہر بند تھے۔ سی بی ایس ای نے اس معاملے میں افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جا رہی ہے۔


خیال رہے کہ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ایک ٹوئٹ کرکے یہ سنسنی پھیلا دی کہ بارہویں کے امتحان میں اکاونٹس کا پرچہ لیک ہوگیا ہے۔ اس خبر کے بعد ہنگامہ مچ گیا اور سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوگئی ۔ اس کے بعد سی بی ایس ای کو صفائی دے کر پوزیشن واضح کرنی پڑی۔

First published: Mar 15, 2018 01:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading