منیش سسودیا کا ایل جی کو ٹویٹ، 'آپ کے ویٹنگ روم میں بیٹھے ہیں وزیر اعلی اور تین وزیر
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اپنے مطالبات کو لے کر پیر کی شام سے ہی لیفٹیننٹ گورنر کی رہائش گاہ پر دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jun 12, 2018 10:35 AM IST

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اپنے وزراء سمیت پیر کی شام سے ایل جی رہائش گاہ پر ڈٹے ہوئے ہیں۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اپنے مطالبات کو لے کر پیر کی شام سے ہی لیفٹیننٹ گورنر کی رہائش گاہ پر دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ آپ لیڈروں کے اس طرح پوری رات ایل جی ہاؤس پر دھرنے کے مدنظر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ایل جی ہاوس تک پہچنے کے لئے سبھی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔
اسی درمیان دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ٹویٹ کر کہا ہے، "گڈ مارننگ ایل جی سر، دہلی کے وزیر اعلی اور تین وزیر آپ کے ویٹنگ روم میں کل شام سے آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آپ اپنے مصروف وقت میں سے آج ہمیں تھوڑا وقت دیں گے اور ہمارے تینوں مطالبات کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ تب تک ہم آپ کا یہیں پر انتظار کریں گے۔ "
غور طلب ہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اپنے وزراء سمیت پیر کی شام سے ایل جی رہائش گاہ پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ایل جی انل بیجل کے سامنے کچھ مطالبات رکھے ہیں اور کہا ہے کہ جب تک ان کی مانگیں نہیں مانی جائیں گی تب تک وہ وہاں سے نہیں ہٹیں گے۔
Good Morning @LtGovDelhi Sir! Delhi CM and 3 ministers are still waiting in your waiting room since yesterday evening.
We hope today you'll get time from your busy schedule to resolve these three issues . Till then we are waiting.... pic.twitter.com/q4SAZOZMvC
— Manish Sisodia (@msisodia) June 12, 2018
لیفٹیننٹ گورنر کی رہائش گاہ پر دھرنا دینے سے پہلے اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا، ہم چاروں میں، نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا، ستیندر جین اور گوپال رائے نے ایل جی سے ملاقات کر کے کچھ مطالبات پیش کئے ہیں۔ ہماری مانگ ہے کہ دلی میں چار مہینے سے ہڑتال کر رہے آئی اے ایس افسران کو کام پر لوٹنے کی ہدایت دی جائے۔ چار مہینوں سے کام روکنے والے آئی اے ایس افسران کو سزا دی جائے۔ راشن کو گھر تک پہنچنے کے نظام کو منظوری دی جائے۔