ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نوٹ بندی پر منموہن سنگھ اور کپل سبل کا وزیراعظم پرحملہ "کسی اور ملک میں ہوتے تو مودی کو استعفیٰ دینا پڑتا"۔

کانگریس کے سینئر لیڈرکپل سبل کی کتاب کے اجرا کے موقع پرسابق وزیراعظم نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے نفاذ کے طریقے پر تنقید کی۔

  • Share this:
نوٹ بندی پر منموہن سنگھ اور کپل سبل کا وزیراعظم پرحملہ
وزیراعظم نریندر مودی: فائل فوٹو

سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے جمعہ کو نریندر مودی حکومت کو نوٹ بندی اوربے روزگاری کے معاملے پر گھیرا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سبھی محاذ پرناکام رہی ہے اوروہ 2014 میں کئے گئے وعدوں کو پورانہیں کرپائی ہے۔ وہ کانگریس کے سینئرلیڈرکپل سبل کی کتاب "شیڈس آف ٹوتھ" کے اجرا کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔


اس موقع پر کپل سبل نے کہا کہ جی ایس ٹی کوجلد بازی میں نافذ کیا گیا اوراس سے تاجروں کو نقصان ہوا۔ سبل نے نوٹ بندی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "عظیم لیڈر نے 2014 کے بعد ہمیں نوٹ بندی دی، جس سے 1.5 فیصد ڈی جی پی کا نقصان ہوا۔ اگرکوئی اورملک ہوتا تو انہیں استعفیٰ دینا پڑتا۔


منموہن سنگھ نے کہا کہ اب ملک میں متبادل پرغورکرنے اوراپنانے کی ضرورت ہے۔ اس حکومت میں کسان اورنوجوان پریشان ہیں، تو دلتوں اوراقلیتوں میں عدم تحفظ کا احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں زرعی بحران ہے۔ کسان پریشان ہیں اوراحتجاج کررہے ہیں۔ نوجوان دو کروڑنوکریوں کا انتظار کررہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ صنعتی پیداواراور رفتار تھم گئی ہے۔


یہ بھی پڑھیں:  منموہن کی مودی سے نہرو میموریل سے چھیڑ چھاڑ نہ کرنے کی گزارش

سنگھ نے کہا کہ نوٹ بندی غلط طریقے سے نافذ کی گئی۔ جی ایس ٹی کی وجہ سے کاروبار پراثرپڑا۔ بیرون ممالک میں مبینہ جمع رقم کو لانے کے لئے کچھ نہیں کیا گیا۔ دلت اوراقلیت خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے حکومت پربیرون ممالک پالیسی کے محاذ پرناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پڑوسیوں کے ساتھ ہمارے رشتے خراب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لوگ منموہن سنگھ جیسے تعلیم یافتہ وزیر اعظم کی کمی محسوس کر رہے ہیں: کیجریوال

سابق وزیراعظم نے کہا کہ "تعلیمی آزادی پر لگام لگایا جارہا ہے۔ یونیورسٹیوں کے ماحول کو خراب کیا جارہا ہے۔" انہوں نے کہا کہ ملک کو متبادل پر غور کرنے اور اپنانے کی ضرورت ہے۔ منموہن سنگھ نے کتاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "یہ کتاب بہت اچھی طرح تحقیق کرنے کے بعد لکھی گئی ہے۔ یہ کتاب مودی حکومت کا مجموعی تجزیہ ہے۔ یہ حکومت کی ناکامی بتاتی ہے۔ یہ بتاتی ہے کہ اس حکومت نے جو وعدے کئے، اسے پورا نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: این پی اے پر کانگریس نے جھوٹ بولا، فون بینکنگ نے پہنچایا ملک کو نقصان:  وزیراعظم مودی

First published: Sep 08, 2018 07:59 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading