اپنا ضلع منتخب کریں۔

    لمحوں نے خطا کی تھی، صدیوں نے سزا پائی: "جن آکروش ریلی" میں منموہن سنگھ بی جے پی پر حملہ آور

    سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے کانگریس کی جن آکروش ریلی میں میں عوا م کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر جم کر تنقید کرتے ہوئے اسے کسان اور عوام مخالف بتایا۔

    سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے کانگریس کی جن آکروش ریلی میں میں عوا م کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر جم کر تنقید کرتے ہوئے اسے کسان اور عوام مخالف بتایا۔

    سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے کانگریس کی جن آکروش ریلی میں میں عوا م کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر جم کر تنقید کرتے ہوئے اسے کسان اور عوام مخالف بتایا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: دارالحکومت دہلی کے رام لیلا میدان میں اتوار کو کانگریس نے بڑی "جن آکروش ریلی" کا انعقاد کیا۔ جن آکروش ریلی میں یوپی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، کانگریس صدر راہل گاندھی نے لوگوں کو خطاب کیا۔ کانگریس صدر سنبھالنے کے بعد قومی دارالحکومت دہلی میں راہل گاندھی کی یہ پہلی ریلی ہے۔ قومی سطح کی جن آکروش ریلی  انتہائی اہم  سمجھے جارہے کرناٹک اسمبلی انتخابات کو مد نظر رکھتے ہوئے منعقد کی گئی ہے۔ کرناٹک میں اسمبلی الیکشن 12 مئی کو ہونا ہے۔

      سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے جن آکروش ریلی میں میں عوا م کو خطاب کرتے ہوئے مودی حکومت پر اپنے وعدوں کو مکمل نہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا "مودی حکومت اپنے کسی بھی وعدے کو مکمل نہیں کرپائی ہے۔ چارسال قبل مودی حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ وہ حکومت میں آتے ہی ملک میں دو کروڑ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرائیں گے۔ حقیقت یہ ہے کہ ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے"۔

      منموہن سنگھ نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ایک شعر پڑھا

       "کچھ ایسے بھی خنجر ہیں تاریخ کی نظروں میں"

      "لمحوں نے خطا کی تھی، صدیوں نے سزا پائی"

      منموہن سنگھ نے ملک میں مسلسل بڑھتے جارہے پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں پر بھی مودی حکومت کو گھیرتے ہوئے کہاکہ "دنیا کے دوسرے ملکوں میں کچے تیل کی قیمتیں کافی نیچے آگئی ہیں، پھر بھی ہندوستان میں تیل کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں، جس سے لوگوں کو کافی پریشانی ہورہی ہے"۔

      منموہن سنگھ نے مودی حکومت کو کسان مخالفت بتاتے ہوئے کہاکہ کسان قرض تلے دبے جارہے ہیں اور ہر طرف سے قرض معاف کرنے کی آوازیں اٹھ رہی ہیں، اس کے علاوہ منموہن سنگھ نے اپنے خطاب میں نیرو مودی کی بھی بات اٹھائی اور کہا کہ نیرو مودی اور میہل چوکسی جیسے لوگ ہزاروں کروڑ لے کر بھاگ گئے، اس سے بینک کمزور ہوگئے، سرکار کچھ نہیں کررہی ہے۔

      منموہن سنگھ نے راہل کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ راہل گاندھی کی قیادت میں ملک میں تبدیلی آئے گی اور اس کے لئے کانگریس کارکنان کو کھڑا ہونا ہوگا۔

       
      First published: