مجموعی گھریلو پیداوارپر اندازہ سے بھی زیادہ ہوگا نوٹوں کی منسوخی کا اثر: منموہن سنگھ
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے آج کہا کہ حکومت کے نوٹوں کی منسوخی کے فیصلہ کی وجہ سے مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح میں کمی کا جو اندازہ لگایا گیا ہے یہ اس سے بھی کم رہے گی
- UNI
- Last Updated: Jan 09, 2017 07:46 PM IST

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے آج کہا کہ حکومت کے نوٹوں کی منسوخی کے فیصلہ کی وجہ سے مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح میں کمی کا جو اندازہ لگایا گیا ہے یہ اس سے بھی کم رہے گی
نئی دہلی: سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے آج کہا کہ حکومت کے نوٹوں کی منسوخی کے فیصلہ کی وجہ سے مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح میں کمی کا جو اندازہ لگایا گیا ہے یہ اس سے بھی کم رہے گی۔
ڈاکٹر سنگھ نے پنجاب اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس کا منشور جاری کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے سوال کے جواب میں کہا کہ محکمہ شماریات نے گزشتہ ہفتے جی ڈی پی کی شرح 0.5 فیصد کم رہنے کی پیش گوئی کی ہے لیکن نوٹوں کی منسوخی کی وجہ سے معیشت کو اس سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے اس لئے ترقی کی شرح اس اندازے سے بھی کم رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے محکمہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کر کے کہا ہے کہ ترقی کی شرح 7.6 فیصد سے کم ہوکر 7.1 فیصد رہے گی اور اس سے واضح ہوجاتا ہے کہ نوٹوں کی منسوخی کا جی ڈی پی پر اس سے بھی زیادہ اثر ہوگا۔